back to top

سرکس دیکھنے گئے

 

 

جب میں چھوٹا تھا۔۔ اپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا۔۔۔ ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا۔۔۔ ہمارے سامنے ایک فیملی تھی چھےبچے اور ماں باپ۔۔ غریب گھرانے سے تعلق تھا۔۔ان کے کپڑے پرانے تھے لیکن صاف تھے۔۔

بچے سرکس کے بارے میں بات کر رہے تھے ،بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔۔جب ان کی باری آئی ۔۔ ان کا باپ ٹکٹس کے لیے کھڑکی کی طرف بڑھا۔۔ اور ٹکٹ کی قیمت پوچھی۔۔ پھر اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہنے لگا۔۔ اس کے چہرے پر شرمندگی اور دکھ تھا۔۔

پھر میں نے دیکھا۔۔ بابا نے اپنی جیب سے بیس پاونڈ نکالے اور زمین پر پھینک دیے۔۔۔اپنا ہاتھ اس آدمی کے کندھے پر رکھا اور کہا۔۔

تمھارے پیسے گر گئے ۔۔!!

اس نے بابا کی طرف دیکھا۔۔اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔۔۔ اور کہا بہت شکریہ۔۔!!

جب وہ سرکس کے لیے اندر چلے گئے۔۔ بابا نے مجھے میرے ہاتھ سے پکڑا اور ہم پیچھے ہٹ آئے ۔۔ کیوں کہ بابا کے پاس بس وہی بیس پاونڈ تھے جو اس شخص کو دے دیے۔۔!!

اور اس دن سے مجھے میرے باپ پہ فخر ہے۔۔ وہ میری زندگی کا سب سے پیارا سین تھا ۔۔۔ اس سرکس سے بھی پیارا جو میں نہیں دیکھ پایا۔۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

سائیکل لے کے جا رہا ہوں

صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ...

جنگل کے جانوروں کا اجتماع

ایک صوفی تھکا ہارا جنگل میں جا رہا...

اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ

میں نے ان سے ایک سوال پوچھا:اللہ تعالیٰ سے...

Hadith: Allah SWT will not look at these people

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: Ungrateful Wives

Sahih Al Bukhari - Book...

غصے سے بھرا ایک سانپ گهس آیا

لوہار کی بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا...

حسد کے بارے میں تبصرہ

ایک مومن کے لیے یہی مناسب ہے کہ وہ...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے