گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ مت بنیں

پیسے کمانے، لائیک اور فالوورز بڑھانے، جھوٹی شہرت کمانے اور گپ شپ اور انٹرٹینمنٹ کے چکر میں گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ مت بنیں کیونکہ ہر وہ ویڈیو جس میں میوزک ہو کوئی گانا لگا ہو غیر محرم لڑکیوں کی تصاویر یا ویڈیوز ہوں شئیر کرنا گناہ کا باعث ہے ہوسکتا ہے 

اللّٰہ پاک کی توفیق سے بعد میں آپ تو توبہ کرلیں لیکن آپکی بنائی ہوئی ویڈیوز شئیر ہوتی رہیں اور انکو دیکھ کر اور شئیر کرکے آپکے فالورز اور فرینڈز خود بھی گناہ گار ہوتے رہیں اور ساتھ ساتھ آپکے لئے بھی گناہِ جاریہ کا ذریعہ بنتے رہیں یاد رکھیں یہ بے حیائی پھیلانے والا کام ہے اور گناہِ کبیرہ ہے 

کچھ بے علم یے وقوف اور دنیا دار لوگوں کی دیکھا دیکھی اپنی آخرت برباد مت کریں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اس کے ذریعے دین داری اور خیر والی چیزیں شئیر کرنے اور پھیلانے والے بنیں اگر نیکی نہیں پھیلا سکتے تو کم از کم برائی اور بےحیائی پھیلانے کا ذریعہ بھی مت بنیں

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *