back to top

ایک صاحب نے اپنا واقعہ لکھا کہ وہ ایک نیم صحرائی علاقے میں گئے، وہ تانگہ پر سفر کر رہے تھے ، اتنے میں آندھی کے آثار ظاھر ہوئے، تانگہ والے نے اپنا تانگہ روک دیا اس نے بتایا کہ اس علاقے میں بڑی ہولناک قسم کی آندھی آتی ہے،

وہ اتنی تیز ہوتی ہے کہ بڑی بڑی چیزوں کو اڑا کر لیجاتی ہے، اور آثار بتا رہے ہیں کہ اسوقت اسی قسم کی آندھی آرہی ہے، اسلئے آپ تانگہ سے اتر کر اپنے بچاؤ کی تدبیر کریں۔

آندھی قریب آگئی تو ہم ایک درخت کی طرف بڑھےتاکہ ہم اسکی آڑ میں پناہ لے سکیں، تانگہ والے نے ہمیں درخت کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تو چیخ پڑا، اس نے کہا آپ درخت کے نیچے ہر گز نہ جائیے، اس آندھی میں بڑے بڑے درخت گر جاتے ہیں،

*اسلئے اس موقع پر درخت کی پناہ لینا بہت خطرناک ہے، اس نے کہا اس آندھی کے مقابلے میں بچاؤ کی ایک ہی صورت ہے، اور وہ یہ ہے کہ آپ کھلی زمین پر اوندھے ہو کر لیٹ جایں، ہم نے تانگہ والے کے کہنے پر عمل کیا اور زمین پر منہ نیچے کر کے لیٹ گئے*،

آندھی آئی اور بہت زور کے ساتھ آئی، وہ بہت سے درختوں اور ٹیلوں تک کو اڑا کر لے گئی، لیکن یہ سارا طوفان ہمارے اوپر سے گزرتا رہا اور زمین کی سطح پر ہم محفوظ پڑے رہے، کچھ دیر کے بعد جب آندھی کا زور ختم ہو تو ہم اٹھ گئے، ہم نے محسوس کیا کہ تانگہ والے کی بات بلکل درست تھی۔ 

آندھیاں اٹھتی ہیں تو انکا زور ھیمشہ اوپر اوپر رہتا ہے، زمیں کے نیچے کی سطح اسکی براہ راست زد سے محفوظ رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آندھی میں کھڑے ہوئے درخت تو اکھڑ جاتے ہیں مگر زمین پر پھیلی ہوئی گھاس بدستور قائم رہتی ہے،

ایسی حالت میں آندھی سے بچاؤ کی سب سے زیادہ کامیاب تدبیر یہ ہے کہ وقتی طور پر اپنے آپ کو نیچا کر لیا جائے۔

*یہ قدرت کا سبق ہےجو بتاتا ہے* کہ زندگی کے طوفانوں سے بچنے کا طریقہ کیا ہے، اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ جب آندھی اٹھے تو وقتی طور پر اپنا جھنڈا نیچا کرلو

ــــــــــ *کوئی شخص اشتعال انگیز بات کہے تو تم اسکی طرف سے اپنے کان بند کرلو، کوئی تمھاری دیوار پر کیچڑ پھینک دے تو اسکے اوپر پانی بہا کر اسے صاف کردو،*

*کوئی تمہارے خلاف نعرے بازی کرے توتم اسکےلئے دعا کرنے میں مصروف ہو جاؤ*

*منقول*

امیر ہونے کا ایک کامیاب نسخہ

بھائ جان میں نے تین کروڑ بیس لاکھ روپے کی دوکان خرید لی ہے۔ جمعہ 26 جنوری کو جب شرجیل نے لاہور سے فون کیا...

سیاہ کوبرا ناگ

​​ ترکهان دکان بند کر کے گهر گیا تو کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سیاہ کوبرا ناگ اس کی ورکشاپ میں گهس آیا....

Are You Quarrelsome?

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

whom Allah Loves

  Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah...

اگر گاڑی کا ٹائر تیز رفتاری میں پھٹ جائے؟

    اگر گاڑی کا ٹائر تیز رفتاری میں پھٹ جائے...

سفید فام انگریز اور اسکی بیوی

فال اور اُلّو. اظہارالحق اُس سے تعارف اُس...

Hadith: Spend and I shall spend on you

Volume 7, Book 64, Number 264 : Narrated by...

Hadith: during Friday khutba

Sahih Al Bukhari - Book of Friday...

ٹیکساس کی کورٹ

‏ یہ واقعہ ٹیکساس کی ایک قصباتی کورٹ کا ہے ‏ملزم...

دیے سے دینا

دیے سے دینا۔۔۔ رکشہ سے اترے تو میں نے رکشہ...

بچوں کی تربیت اور حالات حاضرہ کے تقاضے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ اور...

متعلقہ مضامین

جو کچھ میں کہوں تم بھی وہی کہنا

اللہ پہ یقین.......: یہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺭﯾﺎﺽ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﻓﻄﺎﺭ ﺳﮯ...

بات معمولی سی تھی

" بات معمولی سی تھی ، لیکن اس نے تکرار کا رُخ اختیار کر لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میں نے ایک دکان...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

Story: The Car Stuck In Mud

A man was lost while driving through the countryside. As he tried to reach for the map, he accidentally drove off the road into...