back to top

ایک بڑے اسکول کے چھوٹے سے بچے کو جب میں نے کلاس میں ریپر پھینکتے دیکھا تو فورا بولا بولا

“بیٹا اس کو اٹھائیں”

تو اس بچے نے جھٹ جواب دیا کہ

“انکل ! میں کوئی سوئیپر تھوڑی ہوں، تھوڑی دیر میں سوئیپر انکل آ کر اٹھا لینگے۔”

یہ اس بچے کا جواب نہیں تھا، یہ اس اسکول کا جواب تھا جہاں سے وہ تعلیم حاصل کررہا ہے۔

✍میں نے کئی لوگوں کو بغیر ہیلمٹ اور بغیر سیٹ بیلٹ باندھے سگنل توڑتے ہوئے پاکستان کے ٹریفک کے نظام کو گالیاں دیتے دیکھا ہے۔

✍میں نے کئی لوگوں کو فٹ پاتھ پر پان کی پیک مارتے، اپنی گلی کے سامنے والی گلی میں کچرا ڈالتے، سگریٹ پی کر زمین پر پھینکتے اور پھر دبئی اور لندن کی صفائی ستھرائی کا ذکر کرتے دیکھا ہے۔

✍اپنے مکان کی تعمیر کے دوران اچھے خاصے درخت کو کاٹتے اور اور پھر سنگاپور کی ہریالی کا ذکر کرتے سنا ہے۔

✍میں نے کئی ماؤں کو چیختے ہوئے دیکھا ہے جو اپنے بچوں کو چیخ کر کہتی ہیں کہ چیخا مت کرو میں کوئی بہری نہیں ہوں۔

✍کئی باپوں کو مارتے ہوئے دیکھا ہے کہ جو بچوں کو کہتے ہیں آئندہ بھائی کو ہاتھ مت لگانا ورنہ ہاتھ توڑ دونگا۔

✍اپنے گھر کی گیلری کو بڑھاتے اور گلی گھیرتے دیکھا ہے اور ان ہی کی زبان سے امریکا اور یورپ کی چوڑی چوڑی گلیوں اور سڑکوں کا ذکر سنا ہے۔

✍میں نے مسجد کے باہر بیچ روڈ پر لوگوں کو گاڑی پارک کرتے دیکھا ہے کہ جن کو نماز کو دیر ہورہی ہوتی ہے اور پھر ان ہی لوگوں سے کئی کئی گھنٹوں حقوق العباد پر لیکچر سنا ہے۔

✍نجانے کتنے لوگوں کو شادی میں وقت کی پابندی اور سادگی پر جلتے کڑھتے دیکھا ہے اور پھر ان ہی کے گھر کی شادیوں میں وقت کو برباد ہوتے اور سادگی کی دھجیاں اڑتے دیکھی ہیں اور پتہ نہیں کتنے لوگوں کو

*ارے خیر چھوڑیں گزارش بس اتنی تھی کہ ہر کام سیاست دانوں یا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے*

✍کچھ کام ہمارے کرنے کی بھی ہوتے ہیں ۔ھم کو خود اپنے حصے کا کام پورا کرنا ھے، *جو اچھی چیز دیکھنا چاہتے ہیں وہ پہلے اپنے اندر لانی ھوگی۔*

*سوچیے گا ضرور* 

Urdu Article on Sood — Some Important points

سود کی حرمت اور اس کی مختلف شکلیں سود کی تعریف سود کو عربی زبان میں " ربا"کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ،...

ہر اہم کام کا فیصلہ ‏لیلتہ القدر ‏میں ‏ہوتا ‏ہے

"حا-میم ۔ حق کو واضح کرنے والی کتاب کی قسم ۔ بے شک ہم نے اتارا ہے اسے ایک بابرکت رات میں...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

The Last Lecture – Life Management Tips

Dr. Randy Pausch died of pancreatic cancer in...

شکوے سے شکر تک

آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا...

دو قسم کی عورتیں

دو قسم کی عورتیں

عورت کے مسائل

ہمارے ہاں اکثر بہنوں اور بیٹیوں کا جائیداد میں...

Hadith: Following your Imam Strictly

always be careful in following the imam....

Hadith: Right Way Of Putting The Shoes On

Sahih Al Bukhari - Book of Dress Volumn 007, Book...

اپنا احتساب خود کریں

خود احتسابی آپ ہی اپنے محتسب ہیں !!! اس سے...

متعلقہ مضامین

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو یہ خبر میرے والد کے لیے صورِ اسرافیل کی حیثیت رکھتی تھی‘ یہ پریشان...

چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر

بھائی۔ ۔ ۔ وہ چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر ہے؟ انہوں نے آتے ہی دکاندار سے سوال کیا تھا، جو اسوقت ہمارے لئے کالی مرچ تول...

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...