صراط مستقیم کیا ہے ؟؟؟

از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی 

صراط مستقیم “اپنے نفس کو پاکیزہ “کرنے کا نام ہے۔ نفس کی یہ پاکیزگی کسی کوہ میں کسی ویرانے میں بیٹھ کر حاصل نہیں ہوتی ہے۔ شاہراہ زندگی کو چھوڑ کر ،مسائل زندگی سے فرار اختیار ۔کر کے یہ پاکیزگی نہیں ملتی۔یہ پاکیزگی زندگی میں پیش آنے والے اچھے یا برے حالات میں تقویٰ اختیار کرنے سے ملتی ہے۔ہر حال میں رب سے جڑے رہنے سے ملتی ہے۔ بےشک وہ دلوں کے راز جانتا ہے۔

دکھ چلے جانے کا نہیں ہے، نہ ہی موت کا خوف ہے،  ڈر تو اس رب کے حضور پیشی کا ہے، منکر نکیر کے سوالات کا ہے، قبر کی پہلی رات کا ہے، ہماری روح کے لئے اس روز اگر آسمان کے دروازے بند کر دیے گیے، ہمیں دھتکار دیا گیا وہاں سے تو کیا کریں گے؟ سوچ کر ہی دل بند ہوتا ہے،  واللہ ابھی مہلت ملی ہوئی ہے چار دن کی تو تیاری کیجیے!

   

قیامت کے دن جب اللہ کہے گا۔۔ اے مجرموں الگ الگ ھو جاؤ (القرآن) 

تو سوچیں ھم کس لائن میں لگیں گے؟؟

منافق، منافقین کی لائن میں۔۔

سخی،سخیوں کی لائن میں ۔۔

کفار کی مشابہت کرنے والے کفار کے ساتھ۔۔۔

غرض ھر ایک کی لائن بنی ھو گی۔۔۔

ھم کس لائن میں کھڑا ھونا پسند کریں گے ،یہ ھمیں دنیا میں ھی طے کرنا ھے۔۔۔۔

 کائنات میں بہترین جوڑے وہ ہیں، جو ایک دوسرے کو ایمان کی طرف لائیں۔۔۔ اور ایک دوسرے کیلئے جنت میں جانے کا سبب بنیں۔۔۔۔

   اسلامک اقوال زریں

.

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *