قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَمَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ اللَّهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ {31} فَذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ ۖ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ {32} كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ {33}

اِن سے پوچھو، زمین و آسمان سے کون تمھیں روزی دیتا ہے؟ یا تمھارے کان اور آنکھیں کس کے اختیار میں ہیں؟ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے؟ کون اِس نظم عالم کی تدبیر کر رہا ہے؟ اِس کے جواب میں وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ، تو کہو، پھر اُس سے ڈرتے نہیں ہو؟ سو یہی اللہ تمھارا پروردگار حقیقی ہے۔ پھر حق کے بعد گم راہی کے سوا اور کیا ہے؟ آخر تم کدھر پھرے جاتے ہو؟ اِسی طرح تیرے پروردگار کی بات اِن سرکشی کرنے والوں کے حق میں پوری ہو چکی ہے کہ یہ ایمان نہ لائیں گے۔

قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ {34} قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ ۚ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ ۗ أَفَمَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَمَّنْ لَا يَهِدِّي إِلَّا أَنْ يُهْدَىٰ ۖ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ {35} وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ {36}

اِن سے پوچھو، تمھارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہو، پھر اُس کا اعادہ بھی کرے؟ کہہ دو، اللہ ہی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر اُس کا اعادہ کرے گا۔ سو کہاں بھٹکے جاتے ہو؟ پوچھو، تمھارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو؟ کہہ دو، اللہ ہی ہے جو حق کی رہنمائی کرتا ہے۔ پھر بتاؤ، جو حق کی طرف رہنمائی کرتاہے، وہ اِس کا مستحق ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے یا وہ جو رہنمائی کے بغیر خود بھی راہ نہیں پاتے؟ آخر تمھیں کیا ہوگیا ہے، تم کیسا فیصلہ کرتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ اِن میں سے اکثر محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور گمان ذرا بھی حق کی جگہ نہیں لے سکتا۔ یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں۔

10. Surah Yunus– Verse (31-36)

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *