back to top

بزرگوں کی تعلیمات

حضرت سید علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر،ایک خطیب نے اپنی مسجد میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈھول رقص اور دھمال کو بدعت قرار دیا کہ یہ بزگوں کی تعلیم نہیں ہے۔۔۔ وہ اسلام کی سادہ تعلیم دیتے اور اپنے مریدین و وابستگان کی تربیت کرتے تھے۔ جمعة کی نماز کے بعد انتظامیہ اور عوام نے ان کے  خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ عوام نے جو کچھ ان بزرگوں کے بارے میں خطیبوں سے  سن  رکھا تھا وہ تمام دلائل مولانا کی تقریر کو counter کرنے کے لئے دے دئیے مثلاً بابا بلھے شاہ نے کہاکہ ”مینوں نچ کے یار مناںڑ دے”۔۔ مادھولعل حسین کی دھمال اور معین الدین چشتی اجمیری کی قوالی   کے حوالے دئیے۔۔ عوام کا اصرار تھا کہ ہم دھمال اور ڈھول کے ساتھ چادر لے کر جاتے ہیں یہ سب اعمال و رسوم بزرگوں کی تعلیمات کے عین مطابق ہیں۔ انتظامیہ اور عوام کاکہنا تھا کہ “آپ وہابی نظریات پھیلا رہے ہیں”. تادم تحریر محلہ و مسجد میں حالات کشیدہ ہیں۔

ایسی صورت حال کیوں پیدا ہوتی ہے؟اس کی بنیادی وجہ تصور دین سے دوری ہے۔ مغفرت وبخشش کے لئے معیار یہ بن گیا کہ جس نے ان خاص مواقع پہ اپنی محبت اور تعلق کا اظہار کر دیا اس کی بخشش ہو گئی۔ اگر بخشش اس طرح ہوتی تو اللہ کے انبیاء اور ان کے پیروکار ایمان و عمل صالح کے سنگلاخ راستوں پہ کیوں چلتے؟ اللہ کی راہ میں صعوبتیں کیوں برداشت کرتے؟اور جانوں کے نذرانے کیوں پیش کرتے۔؟حق کو لوگوں کے ذریعے نہیں بلکہ لوگوں کو حق  کے معیارپہ پرکھا جاتا ہے۔بزرگوں سے پہلے، قرآن و سنت کے معیارپہ دیکھنا چاہئیے کہ دین میں ان رسوم و بدعات کا کیا تصور ہے؟اگر بزرگوں نے اپنے کلام میں یا ان سے منسوب جن باتوں کو بیان کیاہے اس کی حقیقت کیا ہے؟۔ کیا ان سے منسوب ہر بات صحیح بھی ہے یا نہیں؟

حضرت فرید الدین گنج شکر رحمةاللہ علیہ نے  دروازے سے گزرتے وقت اتفاقاً  فرمایا “جنت کا یہی راستہ ہے جس پہ ہم چل رہے ہیں” تن پرور اور ضعیف الاعتقاد افراد نے خیال کر لیا کہ یہی بہشتی دروازہ  ہے جبکہ ان کی مراد  دین کا راستہ جس پہ وہ چل رہے تھے۔ آج لوگ قرآن وسنت کے مطابق زندگی بسر کریں یا نہ کریں۔۔بہر حال سال بعد بہشتی دروازے سے گزرنا  ضروری خیال کرتے ہیں۔

اگر اس طرح بہشت کے دروازے کُھلتے  اور بہشت اس طرح عطا ہوتی۔۔ توجیسے میں نے ذکر کیا ہے، انبیاء علیھم السلام اور ان کے پیروکار  اللہ کے دین کے لئے مشقتیں  برداشت نہ کرتے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم واپس دین کیطرف لوٹیں جس کا راستہ آسان اور سیدھا ہے۔ جس پہ چل کر ہی ہم سب کی نجات ہے۔۔۔(صاحبزادہ محمد امانت رسول)

Hadith: Two good qualities of islam

Do you have these qualities?  do them often !!! Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum Wa-Rahmatullahi Wa-Barakatuhu Belief -...

وضو کے حوالے سے رہنمائی

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ (۱) وضوء کرنے کے بعد برہنہ ہونے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔(۲) شرمگاہ پر نگاہ پڑنے سے بھی...

Allah Name: Al Aleem

Hadith: Allah is Merciful

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Reality of Faith and Its Branches

by Sheikh Mahmoud Abdul Rahman Abdul Monim1 | Translated...

How To Invoke Allah

Sahih Al Bukhari - Book of Invocations Volumn 008, Book...

Hadith: Telling Your Sins To Others

Good Manners: Narrated by Abu Huraira (Radi-Allahu 'anhu):   I heard Allah's...

تعارف – فقہ اجتہاد اجماع امت تصوف ادب سلوک

فقہ وہ گہرے احکام جن کو فقہاءکرام اپنےگہرے علوم...

Wives’ Rights

Narrated Mu'awiyah al-Qushayri (RA): I went to the Messenger...

Hadith: Problems of being in debt

Volumn 003, Book 041, Hadith Number 582. ----------------------------------------- Narated By 'Aisha...

متعلقہ مضامین

جہانگیر صاحب کی گاڑی

پچھلے ہفتے جہانگیر صاحب کی گاڑی جو گھر کے باہر کھڑی تھی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

تھپکی کی طاقت

وہ ایک کند ذہن بچہ تھا۔ روز سکول آتا لیکن اسے کبھی سبق یاد نہیں ہوتا تھا۔استاتذہ سے روز ڈانٹ ڈپٹ اور مار کھانا اس...

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ کے محل میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا، رات کا وقت تھا اور محل...

چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر

بھائی۔ ۔ ۔ وہ چیونٹیاں مارنے والا پاؤڈر ہے؟ انہوں نے آتے ہی دکاندار سے سوال کیا تھا، جو اسوقت ہمارے لئے کالی مرچ تول...

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی

. میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی، میرے سسر دو بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالک تھے، دولت کی ریل پیل تھی، دنیا کی...