back to top

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب باتیں کرتے۔ لکڑہارا بھی بغیر کسی خوف کے شیر کے پاس بیٹھا رہتا کیونکہ اسے یقین تھا کہ شیر اسے کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

ایک دن ایک آدمی نے دونوں کو پاس بیٹھے دیکھ لیا۔ وہ بہت حیران ہوا۔ شیر کے جانے کے بعد اس نے لکڑہارے سے کہا کہ مجھے تمہاری عقل پر حیرت ہورہی ہے کہ تم شیر کے پاس بیٹھے رہتے ہو اگر اس نے تمہیں کوئی نقصان پہنچا دیا تو؟

لکڑہارے نے جواب دیا کہ شیر میرا دوست ہے اور مجھے اس پر اعتماد ہے کہ وہ کبھی مجھے نقصان نہیں پہنچائے گا۔

اس آدمی نے کہا کہ مان لیا تمہارا دوست ہے لیکن یہ بھی تو دیکھو کہ وہ ایک درندہ ہے اور تم کسی درندے پر کیسے اعتبار کرسکتے ہو۔ اس کو جب کہیں اور سے خوراک نہ ملی تو وہ تم پر بھی حملہ کر کے تمہیں اپنی خوراک بنا سکتا ہے۔

لکڑہارے نے کہا کہ بات تو تمہاری ٹھیک ہے وہ ایک خونخوار درندہ تو ہے۔ چلو میں آئندہ سے احتیاط کروں گا۔

اتفاق سے لکڑہارے کی یہ بات شیر نے بھی سن لی اسے بہت دکھ ہوا۔ اگلے دن جب وہ لکڑہارے سے ملا تو اسے کہا کہ میری کمر پر کلہاڑی کا ایک وار کرو۔

لکڑہارے نے حیرانی سے پوچھا پاگل تو نہیں ہوگئے میں تم پر کیوں وار کروں گا لیکن شیر ضد کرتا رہا کہ نہیں مجھ پر ایک وار کرو۔

مجبوراََ لکڑہارے نے اس کی کمر پر کلہاڑی سے وار کر دیا۔ شیر کو کافی گہرا زخم آیا لیکن وہ خاموشی سے وہاں سے چلا گیا۔

اس واقعے کے بعد بھی شیر اسی طرح لکڑہارے سے ملتا رہا اور اس کا زخم بھی آہستہ آہستہ بھرتا رہا۔ جب زخم بالکل بھر گیا اور نشان بھی ختم ہوگیا تو اس نے لکڑہارے سے کہا کہ دیکھو تم نے اپنے کلہاڑے سے مجھے جو زخم لگایا تھا وہ بالکل بھر گیا ہے اس کا نشان بھی باقی نہیں رہا لیکن تم نے اس دن مجھے درندہ کہہ کر اور میری دوستی پر شک کر کے اپنی زبان سے جو زخم لگایا تھا وہ آج بھی تازہ ہے۔

لکڑہارا شیر کی یہ بات سن کر بہت شرمندہ ہوا اور وعدہ کیا کہ آئندہ وہ کبھی ایسی کوئی بات نہیں کرے گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

#اخلاقی_سبق:

آج ہم لوگ اپنا بھی محاسبہ کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی زبان سے کتنے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، کتنے لوگوں کا دل دکھایا اور کتنے لوگوں کو ذلیل کیا۔ ہم تو کہہ کر بھول جاتے ہیں لیکن بعض دفعہ ہمارے کہے ہوئے چند لفظ کسی کی زندگی تباہ کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ 

خدارا لوگوں کو اپنے الفاظ کے تیروں سے زخمی مت کیجئے۔ آپ اختلاف رائے اور تنقید طنز کے تیر چلائے بغئر بھی کی جا سکتی ھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

World’s first under water mosque

sorry i dont have the pictures :) A group of private Saudi divers said they have built what they describe as the first underwater mosque...

Reality of Faith and Its Branches

by Sheikh Mahmoud Abdul Rahman Abdul Monim1 | Translated by Osman Umarji The Prophet Muhammad ﷺ (peace be upon him) said, "Faith has approximately seventy...

دیے سے دینا

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith: good habit

Sahih Al Bukhari - Book of Food, Meals Volumn...

Hadith: The Most Superior Charity

Sahih Al Bukhari - Book...

The Heavier Powerful Words from Prophet Muhammad PBUH

Sayyiduna Ummul Momineen Juwairiyah bint Al-Harith رضي الله عنه...

Three Supplications That Will Be Answered Undoubtedly

It was narrated that Abu Hurairah (RA) that: the...

آئن سٹائن اور اُس کی بیوی

آئن سٹائن اور اُس کی بیوی آئن سٹائن نے دوسری...

خود پر رویا کرو

*أتـدرى متـى تبكـى علـى نفسـك ؟* كي عندما ترى المنكر...

​مرغی کے انڈے

مرغی کے انڈے کے چپٹے سرے میں اللہ تعالیٰ...

ففٹی ففٹی

ایک ہوٹل تیتر کا گوشت پکانے کے لیے مشہور...

متعلقہ مضامین

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

کہانی- طوطے کی موت

ایک بزرگ نوجوانوں کو جمع  کرتے اور انہیں ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کی دعوت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے ایک مسجد کو اپنا...

پیزا بنانا چاہ رہی تھیں

خاتون خانہ پریشان تھیں۔ رات کو گھر میں دعوت تھی۔ پیزا بنانا چاہ رہی تھیں۔ سارا سامان لے آئی تھیں لیکن مشرومز لانا بھول...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...