back to top

ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﺑﻐﺎﻭﺕ ﮐﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻞ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﺟﻤﻌﮯ ﮐﺎ ﺩِﻥ ﺁﺗﺎ ﺗﻮ ﻧﮩﺎ ﺩﮬﻮ ﮐﺮ ﺗﯿﻞ ﮐﻨﮕﮭﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ، ﺍﻭﺭ ﺟﻮﻧﮩﯽ ﺟﻤﻌﮯ ﮐﯽ ﺍﺫﺍﻥ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﯿﺰ ﺗﯿﺰ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﯿﻞ ﮐﮯ ﻣﯿﻦ ﮔﯿﭧ ﺗﮏ ﺟﺎ ﭘﮩﻨﭽﺘﮯ، ﭘﻮﺭﯼ ﺍﺫﺍﻥ ﺟﯿﻞ ﮐﮯ ﮔﯿﭧ ﮐﯽ ﺳﻼﺧﯿﮟ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﺳﻨﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﻮﺟﮭﻞ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﭼﮩﺮﮮ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﭘﻮﻧﭽﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﺮﮎ ﻣﯿﮟ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ۔ ﮔﯿﭧ ﭘﺮ ﻣﺎﻣﻮﺭ ﺟﯿﻠﺮ ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﺗﮭﺎ ﮐﺎﻓﯽ ﻋﺮﺻﮧ ﺳﮯ ﺍُﺱ ﻋﺎﻟﻢِ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ،

ﺁﺧﺮ ﺍُﺱ ﺳﮯ ﺭﮨﺎ ﻧﮧ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﺗﻢ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﺮ ﺟﻤﻌﮯ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﺷﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ۔۔؟ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮔﯿﭧ ﺗﮏ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ، ﺟﺒﮑﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺟﯿﻞ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﺑﻨﺪ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﺮﮎ ﺳﮯ ﺍﺗﻨﯽ ﺩﻭﺭ ﭼﻞ ﮐﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ؟

” ﻋﺎﻟﻢِ ﺩﯾﻦ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ، ” ﺟﯿﻠﺮ ﺻﺎﺣﺐ ! ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺟﻤﻌﮯ ﮐﯽ ﺍﺫﺍﻥ ﺳﻨﻮ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﮮ ﮐﺎﻡ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺟﻠﺪﯼ ﺟﻠﺪﯼ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﻮ، ﻟﮩٰﺬﺍ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺑﺠﺎ ﻻﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮨﺎﮞ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺟﯿﻞ ﮐﮯ ﮔﯿﭧ ﮐﯽ ﺳﻼﺧﯿﮟ ﭘﮑﮍ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ ” ﯾﺎﺍﻟﻠﮧ ! ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﻧﺎ، ﺗﯿﺮﮮ ﺣﮑﻢ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺗﻮ ﺁ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍِﺱ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮪ ﺳﮑﺘﺎ، ﺍﺏ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﯿﺖ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺣﺎﺿﺮﯼ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﻨﺎ۔۔ ” “! ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﻄﺎﻋﺖ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍُﺱ ﭘﺮ ﺑﻮﺟﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮈﺍﻟﺘﺎ، ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍُﻣﯿﺪ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺭﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﻤﻌﮯ ﮐﺎ ﺍﺟﺮ ﻻﺯﻣﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﺍﮔﺮﭼﮧ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻧﻤﺎﺯِ ﻇﮩﺮ ﭘﮍﮬﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔


ﺟﻮ ﭼﯿﺰ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﺷﮧ ﻧﻈﺮ ﺍﺗﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﮯ۔ “

دعا کا تصور

    دعا کا تصور عام لوگوں کے ذہن میں تقریبا وہی ہے جو عاملین کے یہاں پر اسرار کلمات کا هوتا ہے- عامل یہ سمجهتے...

Hadith: Advices About Fasting

Sahih Al Bukhari - Book of Fasting Volumn 003, Book 031, Hadith Number 118. ----------------------------------------- Narated By Abu Huraira Razi Allah Anhu...

Hadith: Who is stronger

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

آج کی نصیحت – انسانیت کی بہتری

بسم الله الرحمن الرحيم السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته ‏ھمیشہ انسانیت کی...

اچھے لوگوں کی دس خصلتیں

فقیہ فرماتے ہیں کہ دس خصلتیں ایسی ہیں جن...

نصیحت کیسے کریں

حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے  ہیں...

Hadith: How to Prostrate

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics...

چار قیمتی باتیں

ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے میں تمہیں...

Hadith: These things are forbidden

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

ایمانداری سے بتائیں

سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لکھا ہے۔ اس...

صراط مستقیم کی مثال

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ...

متعلقہ مضامین

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں وہ ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے ۔اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

The Man Traveling With His Wife and Kids

One day of the many days There was a man traveling on a trip with his Wife and Kids And on the way he met someone...

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

کچھ دوستوں کا احوال سناتا ہوں

‫پچھلے سال فروری میں مجھے ایک دوست کی دعوت پر سرگودھا جانے کا اتفاق ہوا۔ دعوت بھی خاص الخاص مالٹوں کی تھی۔ جو لوگ...

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر...