“اور لے جایا جائے گا انہیں جو ڈرتے رہے تھے (عمر بھر) اپنے رب سے، جنت کی طرف گروہ در گروہ ۔ حتی کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے اور جنت کے دروازے پہلے ہی کھول دیے گئے ہوں گے تو کہیں گے انہیں جنت کے محافظ تم پر سلام ہو تم خوب رہے پس اندر تشریف لے چلو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ اور وہ (خوش بخت) کہیں گے ساری تعریفیں اس اللہ (کریم) کے لئے ہیں جس نے پورا فرمایا ہمارے ساتھ اپنا وعدہ اور وارث بنادیا ہمیں اس (پاک) زمین کا، اب ہم ٹھہریں گے جنت میں جہاں چاہیں گے۔ پس کتنا عمدہ اجر ہے نیک کام کرنے والوں کا۔ “
تفسیر ابن کثیر
سورۃ زمر
صفحہ 128
آیت نمبر 73 اور 74