“اور ان میں سے بعض آدمی ایسے ہیں کہ خدا تعالی سے عہد کرتے ہیں کہ اگر اللہ تعالی ہم کو اپنے فضل سے عطا فرمائے تو ہم ضرور خیرات کریں اور البتہ ضرور نیکی کرنے والوں میں سے ہوجائیں ۔ پھر جب اللہ تعالی نے اپنے فضل سے ان کو مال دیا تو اس میں بخل کیا اور پھر گئے اپنے عہد سے ۔ پھر اس کا اثر رکھ دیا نفاق ان کے دلوں میں جس دن تک کہ وہ اس سے ملیں گے ۔ اس وجہ سے کہ انہوں نے جو وعدہ اللہ سے کیا تھا اس کے خلاف کیا اور اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے”
9:75-77
کتاب: تنبیہ الغافلین
باب: جھوٹ پر وعید
صفحہ 194