مسلہ – جب کسی شہر پہنچے تو وہاں کے پیاز کھائے۔

 

 

مسئلہ #133

موضوع:

جب کسی شہر پہنچے تو وہاں کے پیاز کھائے۔

سوال:

جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کے پیاز کھالو تو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی۔

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اور حوالہ دیا جارہا ہے کہ (تہذیب آل محمد ۔ (ص:106)

جواب:

بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحيم

یہ حدیث ذخیرۂ احادیث میں کہیں موجود نہیں، بلکہ علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے اسے موضوع قرار دیا ہے، اس کا بیان کرنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے، ممکن ہے کسی حکیم طبیب کا تجربہ ہو اور کارآمد بھی ہو، لیکن ہر صحیح چیز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنا کسی بھی طرح جائز نہیں، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

فقط واللہ اعلم

مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب لاہور

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *