back to top

معروف واقعہ ہے کہ ایک نوجوان نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر زنا کی اجازت مانگی۔ لوگوں نے اسے کوسنا شروع کر دیا مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قریب بلایا اور پوچھا کہ بیٹا ! کیا تم اپنی ماں کیلیے بھی یہ چیز پسند کرتے ہو؟ کہنے لگا : “نہیں اللہ کی قسم ! کبھی نہیں۔” پھر آپ نے بیٹی، بہن، چچی اور خالہ کے متعلق بھی پوچھا۔ اس کے بعد آپ نے اس کے سینے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا :

“اللهم اغفر ذنبه، وطهر قلبه، وحصن فرجه”

(اے اللہ ! اس کے گناہ بخش دے، اور اس کا دل پاک کر دے، اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما۔)

راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد اس نوجوان نے کبھی کسی کی طرف توجہ بھی نہیں کی !

[مسند احمد : 22211] 

اس حدیث پر چند دن پہلے مدینہ منورہ کے ہر دلعزیز شیخ عبدالرزاق البدر نے درس دیا تو خود بھی روئے اور سامعین بھی روئے۔ میرا دل کیا کہ درس کا وہ حصہ آپ کے سامنے بھی رکھوں …

شیخ کہتے ہیں :

« یہ تین دعائیں ؛ انہیں لکھ لو ! انہیں یاد کر لو ! اور ان کا خوب اہتمام کرو ! کہ اے اللہ فلاں کو بخش دے اور اس کا دل پاک کر دے اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما ! 

میں پھر کہتا ہوں ان کلمات کو اپنے پاس لکھ لو اور یاد کر لو ! کیونکہ نوجوان آج کل فتنوں کے دور سے گزر رہے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ یہ جوان جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا اسے اتنے فتنوں کا سامنا ہو سکتا ہے جتنا آج کے نوجوان کو ہے !

اسی لیے آج کے نوجوان کو نیک لوگوں کی ہمدردی کی بہت ضرورت ہے۔ کوئی ہو جو اس پر شفقت کرے … اس سے محبت کا معاملہ کرے … اس کیلیے سچے دل سے دعا کرے ! 

باپ کی دعا بیٹے کے حق میں قبول ہوتی ہے۔ ماں کی دعا بیٹے کے حق میں قبول کی جاتی ہے۔ باپ اپنے بیٹے کے بارے یہ مت کہے کہ اللہ تجھے رسوا کرے .. اللہ تیرا برا کرے .. اللہ کی لعنت ہو تجھ پر ! اپنے بیٹے کے خلاف شیطان کی مدد مت کرے ! 

نوجوانوں کو ہمدردی کی ضرورت ہے ! باپ کی ہمدردی … ماں کی ہمدردی … رشتہ داروں کی ہمدردی … دوستوں یاروں کی ہمدردی !

نوجوانوں کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔ سچے دلوں سے نکلنے والی سچی دعاؤں کی۔ اللہ سے امید بھری دعاؤں کی کہ اے اللہ ان کے گناہ بخش دے، ان کے دل پاک کر دے، ان کی شرمگاہوں کی حفاظت فرما ! 

وہ نوجوان بھی جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس سے اٹھا تو بہترین نصیحت، ہمدردی اور سچی دعا کی بدولت اس کے دل میں کچھ بھی نہیں تھا .. سب ختم ہو گیا !! اس کے دل میں اس گناہ کی معمولی رغبت بھی نا تھی ؛ ایسا گناہ جس سے دل لٹکے ہی رہتے ہیں اور جس کا فتنہ بہت ہی بڑا ہے .. !

اس کے دل میں کچھ بھی نا تھا … !

صرف تین چیزیں … ہمدردی، اچھی نصیحت اور سچی دعا ! اور نتیجہ بہت عظیم ہے، بہت ہی عظیم !! اللہ کی قسم ! آج کے نوجوان کو ضرورت ہے کہ کوئی ہو جو اس کے ساتھ نرمی برتے … کوئی تو سچے دل سے اس کیلیے دعا کرے … کوئی ہو جو اچھے طریقے سے انہیں نصیحت کرے انہیں سمجھائے .. کوئی تو ہو جو ان کے خلاف شیطان کا مددگار نہ بنے !! »

شیخ کی یہ باتیں دل سے نکلی ہیں اور دل رکھنے والوں کیلیے نکلی ہیں ! 

بھائیو ! مجھے لفظوں کے داؤ پیچ نہیں آتے۔ سادہ لفظوں میں میری گزارش ہے کہ اللہ تعالی کی خوشنودی  کیلیے کسی ایک گناہ گار کے “خیر خواہ” بن جائیں۔ اس کے دوست بن جائیں۔ اس کو اعتماد دیں کہ جب کبھی وہ گناہوں سے تھک جائے تو آپ کے پاس چلا آئے .. اسے معلوم ہو کہ کوئی تو ہے جو میرے گناہوں کے اشتہار نہیں لگاتا ! میں اسے جو بھی بتاؤں وہ مجھے ہی نصیحت کرتا ہے … اسے اپنائیت دیں۔ اس کے منہ سے آتی دھویں کی بدبو برداشت کر لیں۔ اس کی کہانیاں تسلی سے سن لیں … اس کیلیے دعا کریں، فرشتے آپ کیلیے دعائیں کریں گے .. ہر آن امید دلانے والے بن جائیں .. وہ خود کسی دن نماز کیلیے آپ کے ساتھ چل پڑے گا ! خدا کی قسم دو دفعہ گناہ گار کو سینے سے لگا لو اس کا گناہ آدھا مر جاتا ہے۔ اپنے مزعومہ تقوے کی سفید چادر کو گناہ گاروں کیلیے پھیلا دیں۔ یہ بہت بڑی نیکی ہے۔ بہت ہی بڑی ! اتنی بڑی کہ اس کا بوجھ بڑے بڑے نیکو کار نہیں اٹھا سکتے !! 

اور ضروری نہیں کہ یہ سب کرنے کیلیے آپ کو فرشتہ بننا پڑے گا۔ قطعا نہیں …. بس ایک احساس چاہئے کہ آج کے نوجوان کو ہمدردی کی ضرورت ہے !

علماء کے لئے عظیم پیغام ☝️

Islamic Article: Cleaning the Inner You

By Junaid Tahir  While reading a book about raising kids I started making the list of unethical behavioural demonstrations...

Hadith: Which Deeds Are Loved by Allah

To Make The Heart Tender Narrated 'Aisha (Radi-Allahu 'anha): The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa Sallam) was asked, "What deeds are loved most by Allah?" He...

مدد کا طریقہ

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

متعلقہ مضامین

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

ایک چور اور بادشاہ کی بیٹی

  کسی زمانے میں ایک چور تھا، وہ ایک بادشاہ کے محل میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا، رات کا وقت تھا اور محل...

میرا توسب کچھ ہی غلط ہے

ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا...

ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی

 ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے...

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...