back to top

 

 

ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﯿﺮ ﮐﺮ ﺭہا ﺗﮭﺎ، ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﺱ ﮐﯽﻧﻈﺮ ﺍﯾﮏ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﭘﺮ ﭘﮍﯼ ﺟﻮ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﺍﯾﻨﭧ ﭘﮭﯿﻨﮑﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﻩ ﺍﯾﻨﭧ ہوﺍ ﻣﯿﮟ ﻗﻼﺑﺎﺯﯾﺎﮞ ﮐﮭﺎﺗﯽ ہوﺋﯽ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﺮ جا پہنچتی.

ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺍﻥ ہو ﮐﺮ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﮯ پوچھا کہ ﮐﯿﺎ ﻭجہ ہے ﮐﻪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ہو ﮐﺮ ﭘﮭﯿﻨﮑﯽ ہوﺋﯽ ﺍﯾﻨﭧ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﺮ پہنچ جاتی ہے…

ﮐﯿﺎ ﯾﻪ ﺍﺗﻨﺎ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ہے؟؟

ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺳﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮐﻪ:

ﺣﻀﻮﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺎﺭﻓﺮﻣﺎہے،ﺍﮔﺮ ﺟﺎﻥ ﮐﯽ ﺍﻣﺎﻥ ﭘﺎﺅﮞ ﺗﻮ

ﻋﺮﺽ ﮐﺮﻭﮞ؟

ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﮐﮩﻮ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎہتے ہو؟

ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺳﻼﻣﺖ،ﺿﺮﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ بہت ﺍﭼﮭﯽ ﮔﺰﺭ رہی ہوگی،ﺍﺳﮯﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽﻻﺣﻖ نہیں ہوگی. ﺍﺳﯽ وجہ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽﺍﯾﻨﭧ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﺮ پہنچ جاتی ہے.

ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﻪ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ.

ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﯽ ﺣﻀﻮﺭ.

ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺭﻭﺯ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺗﺤﻘﯿﻖ پر ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ.

ﺍﯾﮏ ہفتہ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻧﮯ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﭘﯿﺶ ﮐﯽ کہ

“ﺍﺱ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺷﺎﻡ ہوﺗﮯ ہی ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮہر ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻣﯿﮟﺑﯿﭩﮭﯽ رہتی ہے، ﺟﯿﺴﮯ ہی وہ شخص ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﻡ ﺭﮐﮭﺘﺎ ہے ﺍﺱ ﮐﯽﺑﯿﻮﯼ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻓﻮﺭﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽﺑﺎﻟﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺌﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺭﮐﮭﺘﯽ ہے،ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺟﯿﺴﮯ ہی ﻧﮩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ہوﺗﺎ ہے،یہ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎﻟﮕﺎﺩﯾﺘﯽ ہے، ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﻤﺎﻝ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﺳﮯ ﭘﮑﺎﺗﯽ ہے ﻧﻤﮏ ﻣﺮچ اور مصالحہ جات کے تناسبﮐﺎ ﺧﺎﺹ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺘﯽ ہے،ﮐﮭﺎﻧﮯﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ہوﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻟﯿﭩﻨﮯ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﻟﮕﺎﺗﯽ ہے، ﺳﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﻫﺮ ﮐﻮ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯﺩﻭﺩﮪ ﺩﯾﺘﯽ ہے.ﮐﺴﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﮐﺎﺫﮐﺮ نہیں ﮐﺮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺻﺒﺮ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺘﯽ ہے”.

ﺟﺐ یہ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﯿﺶ ہوﺋﯽ ﺗﻮ ﻭﻩ ﻣﺰﯾﺪ ﺣﯿﺮﺍﻥ ہوا… ﺍﺱ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ کہ ﺍﻥ ﮐﮯﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮐﭽﮫ ﺭﻧﺠﺶ اور چپقلش ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻭ ﭘﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮐﯿﺎ نتیجہ نکلتا ہے.

ﭼﻨﺎﻧﭽﻪ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ خاتون کی ملنے جلنے والی عورتوں کی مدد سے ﺍﯾﺴﺎ ہی کروادیا.

ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ بات ڈالی کہ تمہارے ﺷﻮہر ﮐﮯ غیر ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﺎﺟﺎﺋﺰ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ہیں. ﺑﺲ ﭘﮭﺮ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ.

ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺟﻮﮞ ہی ﮔﮭﺮ پہنچا ﺗﻮ نہاﻧﮯﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﻟﭩﯽ تھی نہ ہیﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ہے، نہ ہی ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺴﺘﺮ… ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﻭجہ ﭘﻮﭼﮭﯽ ﺗﻮ ﻭﻩ ﻟﮍﻧﮯ مرنے ﮐﻮ تیار ہوگئی،

ﻣﺰﺩﻭﺭ ﻧﮯ بہت ﺻﻔﺎﺋﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﯿﻮﯼ ﺗﮭﯽ کہ ماننے کو تیار ہی نہ ہوئی…

ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﯾﻪ ﻗﺼﻪ ﯾﻮﮞﻫﯽ ﭼﻠﺘﺎ ﺭﻫﺎ.

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﮐﻪﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﺳﻼﻣﺖ ﻫﻢ ﺳﯿﺮ ﭘﺮ ﭼﻠﺘﮯﻫﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﻫﯿﮟ.

ﺑﺎﺩﺷﺎﻩ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﻤﯿﺖ ﺳﯿﺮ ﭘﺮ ﻧﮑﻼ ﺍﻭﺭﺍﺳﯽ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﻬﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﻫﯿﮟ ﮐﻪ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﻻﮐﮫ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﻫﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﻨﭧ پہلی ﻣﻨﺰﻝ ﺳﮯ ﺍﻭﭘﺮ نہیں ﺟﺎﺗﯽتھی…

ﺑﺎﺩﺷﺎﺩﻩ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﻓﻬﻢ ﻭﻓﺮﺍﺳﺖ ﮐﻮﻣﺎﻥ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﻫﻮﮔﯿﺎ ﮐﻪﺍﯾﻨﭧ ﮐﻮ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﺮ ﻃﺎﻗﺖ ﻧﻬﯿﮟ ﺑﻠﮑﻪ انسان کی ﺧﻮﺷﮕﻮﺍﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﭘﮩﻨﭽﺎتی ﻫﮯ.

ﻗﺼﻪ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﮐﻪ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﻪ ﯾﻪﺳﺐ ﺗﻤﻬﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮈﺭﺍﻣﻪ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎﺗﮭﺎ، ﺟﺐ ﺍﺳﮯ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡﻫﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﻭﻩ ﺧﻮﺵ ﻫﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮﻭﻫﯽ ﺷﻮﻫﺮ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ،ﺍﻭﺭ ﻭﻫﯽﺍﯾﻨﭧ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﺮ.

ﺣﻘﯿﻘﺖ ﯾﻬﯽ ﻫﮯ ﮐﻪ ﺟﻮ ﺷﺨصﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﭘﺮﯾﺸانیوﮞ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﻫﮯ ﺍﻭﺭﺟﻦ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺷﺤﺎﻟﯽ ﻫﮯﺗﺮﻗﯽ ﺍﻧﻬﯿﮟ ﮐﮯ ﻗﺪﻡ ﭼﻮﻣﺘﯽ ہے.ﻟﻬﺬﺍ ﻫﻤﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭼﺎﻫﯿﮯ ﮐﻪ اپنے ارد گرد ﮐﺎ ﻣﻮﺣﻮﻝ ﺧﻮﺷﮕﻮﺍﺭ ﺭﮐﮭﯿﮟ…!!! خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں…

اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو

سورہ الغافر آیت نمبر 61  اَللّٰہُ الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الَّیۡلَ لِتَسۡکُنُوۡا فِیۡہِ وَ النَّہَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی...

خالق کا مذاق

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

اللہ سے غفلت ہو جائے تو روح پژمردہ ہو جاتی ہے

سورہ مزمل کی آیت 8 کا سیاق و سباق...

آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے پوشیدہ راز

"اور آپ ڈرائیے انہیں قریب آنے والے دن سے...

Hadith: Allah is Merciful

To Make The Heart Tender Narrated Abu Huraira (Radi-Allahu...

3 Aspects of Tauheed

The aspects of Tawheed are three: 1- Tawheed ar-Ruboobiyyah2-...

ایک شخص صبح اٹھتا ہے

ایک شخص صبح اٹھتا ہے۔۔ "کولگیٹ" سے برش کرتا ہے "جلٹ"...

متعلقہ مضامین

کمپیٹیشن – آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار اور دانا عورت رہتی تھی جس کا خاوند اُس سے بہت ہی پیار کرتا تھا۔ دونوں میں...

مائی نیم از جینا

خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا‘ میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...