ایک سیاسی لیڈر کسی گاؤں میں گۓ۔ گاؤں والوں نے خوب آؤبھگت کی۔ لیڈر جی نے کہا “آپ کے کچھ مسائل ہوں تو ہمیں بتایئں“؟


گاؤں کے بھولے لوگوں نے کہا کہ ہمارے دو مسائل ہیں، ایک تو یہ کہ ہمارے گاؤں میں ایک بھی ڈاکٹر نہیں ہے۔

لیڈر جی مسکراۓ، انہوں نے فٹافٹ کرتے کی جیب سے اپنا موبائل نکالا کسی سے بات کی اور گاؤں والوں سے کہا آپکا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ہماری بات ہوگئ ہے اوپر، جلد ہی گاؤں میں ڈاکٹر آجاۓ گا۔

گاؤں والوں نے لیڈر جی کو دیکھا، کہا کچھ نہیں!


لیڈر جی نے پھر کہا کہ آپ ہمیں اپنا دوسرا مسئلہ بتائیں؟


گاؤں والوں نے دھیرے سے کہا “ہمارا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس گاؤں میں کسی موبائل فون کا نیٹ ورک نہیں”۔۔!!

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *