back to top

نا لائق بچہ

 

کلاس میں
اسکول کے  ایک نئے استاد داخل ہوتے ہیں تھوڑا سا تعارف لے دے کر بچوں کا ٹیسٹ
لینے کے لیے ایک سوال کرتے ہیں. اور اشارہ اس بچے کی طرف کر دیتے ہیں جو کلاس کا
سب سے نا لائق بچہ ہوتا ہے. استاد کا اشارہ دیکھ کر کلاس کے دوسرے بچے ہنسنے لگتے
ہیں. کہ استاد جی نے جواب دینے کے لیے اٹھایا بھی تو کس بچے کو …..

لیکن استاد تو
پھر استاد ہی ہوتا ہے.

ان کو سمجھ آ
گئی کہ یہ کلاس کا سب سے نالائق بچہ ہو گا

اسی لیے سب
بچے ہنس رہے ہیں. استاد نے بچے کو بیٹھنے کے لیے کہا اور درس دینے میں مصروف ہو
گئے.

چھٹی کے وقت
استاد نے اس نالائق بچے کو اپنے پاس بلا لیا

اور جب سب بچے
چلے گئے تو استاد نے اس بچے کو ایک سوال دیا اور اس کا جواب بھی لکھ کر دیا. اور
کہا کہ اسے یاد کر لو اور کل جب میں کلاس میں سوال کروں گا. تو یہ جواب تم نے مجھے
کلاس میں دینا ہے.

بچے نے وہ
سوال اور جواب یاد کر لیا.

دوسرے دن جب
استاد کلاس میں آئے تو انھوں نے وہی سوال جو اس نالائق بچے کو دیا تھا. ساری کلاس
سے پوچھا

سوال تھوڑا
مشکل تھا. تو سب بچے خاموش ہو گئے لیکن وہی نالائق بچہ جس کو استاد نے  سوال
یاد کرنے کا کہا تھا اس نے اپنا ہاتھ بلند کیا کہ میں اس کا جواب دیتا ہوں. سب بچے
جو کل ہنس رہے تھے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھنے لگے. استاد نے اس بچے کو کہا ہاں
جواب دو. بچے نے فر فر اس سوال کا جواب سنا دیا..

استاد نے
شاباش دی اور اسے  بیٹھنے کو کہا.

اب اس 
نالائق بچے میں خوشی کے ساتھ  ساتھ خود اعتمادی پیدا ہونا شروع ہو چکی تھی.

استاد روزانہ
اس بچے کے ساتھ یہی عمل دھراتے رہے .

اور پھر آخر
وہ دن بھی آیا جب وہ نالائق بچہ اپنی کلاس کا سب سے لائق اور پر اعتماد بچہ بن چکا
تھا….

 سبق.. 

 بچوں کی
نفسیات سمجھ کر اگر ان کو ٹریٹ کیا جائے تو ہر بچہ اس معاشرے کا قابل فرد بن سکتا
ہے.


 

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

آفاق اور جدید سائنس

    آفاق و اَنفس اور جدید سائنس از محمد عمران خان   سَنُرِیۡہِمۡ...

ہر آفس کی کہانی

مخلص اور محنتی  لوگوں کو کیسے برباد کیا جاتا...

Signs of Weak Faith – How to Improve Faith

Signs of weak Faith : 1.     Committing Sins And Not...

Hadith: Swear Only by Allah SWT

Sahih Al Bukhari - Book of Oneness, Uniqueness Of...

Story: Why Should I Marry Her

Why should I marry her? Once, there was...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے