back to top

کیا یہ ضروری ہے کہ ہم ہر ملاقات میں، ہر ٹیلیفونک گفتگو میں دوسرے کے کمزور پہلوؤں کو ہی چھیڑیں ؟؟؟؟؟

• تمہاری بچی کا ابھی تک رشتہ نہیں ہوا؟

• بچے کو نوکری نہیں ملی؟

• تمہاری شادی کو اتناااا عرصہ ہو گیا ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں سنا رہے؟

• پانچ سالوں میں بس ایک ہی بچہ/بچی؟ یارررر آگے کا بھی سوچو ۔۔۔!! 

• رشتے سے انکار کر دیا کیوں بھئی کیوں؟

• اللّٰہ یہ تمہارے چہرے پہ اتنے دانے کیوں نکل آۓ؟ پہلے تو اتنا پیارا سا چہرہ تھا۔

• اتنے موٹے کیوں ہو گئے ہو؟ پہلے اتنا بہترین جسم تھا تمہارا ۔۔! 

• ہاااااا یہ تمہارے بالوں کو کیا ہو گیا ہے؟

ذرا ٹھرئیے!!!!

رکئیے….!!! 

ذرا سوچئے !!! 

آپ کے پاس اگر یہ سب نعمتیں ہیں تو کیا اس میں آپ کا اپنا کمال ہے؟؟؟

آپ کے بچہ یا بچی کا رشتہ ہو گیا تو کیا آپ کا اپنا کمال ہے؟؟؟

آپ کے بچے اعلیٰ عہدوں پہ نوکریوں پہ لگ گئے آپ کا اپنا کمال ہے؟؟؟؟

نہیں ۔۔۔ بالکل بھی نہیں ۔۔۔ کیونکہ وہ ایک ذات اوپر موجود ہے جو جانتی ہے کہ کونسی چیز کس انسان کو کس وقت میں دینی ہے ۔ وہ ذات جانتی ہے کس کے صبر کو کس طرح ٹیسٹ کرنا ہے۔ اور کس کے شکر کو کس طرح جانچنا ہے ۔

 لہٰذا یہ آپ کا کام نہیں ہے…!!!

اور کیا کبھی آپ کو یہ سوال کرتے ہوئے اگلے کے چہرے کی اذیت نظر نہیں آتی؟؟؟

کیا اس کی بے بسی آپ دیکھتے نہیں ؟؟؟

یقیناً …. سب کو نظر آتی ہو گی لیکن کچھ لوگ محض اپنے چسکے اور اپنے دل کی اس فضول ترین تسکین کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ کسی کے بچے کے منفی پہلوؤں کو کبھی بھی نہیں اچھالنا۔ نہ ایسی چیزوں کے بارے میں سوال کرنے ہیں جن کا تعلق انسان کی قسمت کے ساتھ ہوتا ہے۔ (رشتہ کیوں نہیں ہو رہا، کیوں ٹوٹ گیا، نوکری نہیں ملی ۔۔۔) میرے سامنے بیٹھ کے جب کوئی دوسرا اس معاملے کے بارے میں سوال و جواب کرتا ہے تو سامنے والے چہرے کی اذیت نہیں دیکھی جاتی ۔ سوال کرنے والا اتنا بے حس کیوں ہو جاتا ہے؟؟؟

اگر ان سب چیزوں کا ڈیپریشن ہوتے ہوئے بھی آپ سے کوئی ملاقات کرنے آ جائے یا آپ سے فون پہ رابطہ کر لے تو ضروری ہے کہ آپ اس کے اُس ڈیپریشن میں اضافے کا ہی باعث بنیں؟؟؟

ہو سکتا ہے اس نے Relax ہونے کے لئے آپ سے ملاقات رکھی ہو یا فون کیا ہو ۔

براہِ کرم تکلیف کا باعث مت بنیں۔ اسے تسلیاں بھی مت دیں، جب تک وہ خود اپنا مسئلہ آپ سے ڈسکس نہ کرے۔ بلکہ آپ کسی بھی طرح اس موضوع کو مت چھیڑیں۔

ہر ملاقات میں ایک ہی سوال مت کریں (رشتہ نہیں ہوا، بچہ نہیں ہوا، نوکری نہیں ملی، گھر نہیں خریدا ابھی تک؟؟؟؟ وغیرہ وغیرہ) آپ کو عقل استعمال کرنی چاہیئے اور سوچنا چاہیئے کہ جو بھی ہو گا آپ کو وہ خود بتا دیں گے۔ بار بار پوچھنے کا مقصد؟؟؟؟

اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو سوالات کرنے سے پہلے اپنی ذات کو خود اس جگہ پہ رکھ کے سوچئے…. شاید آپ کچھ سمجھ پائیں۔

آسانیاں کیجیئے، 

محبتیں بانٹیے 

پرسکون رہیے 

پرسکون رہنے دیجیئے۔

گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے

    کچے گھر اور پکے رِشتے ہوتے تھے گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے   سُنا ہے ہر دروازے میں اَب تالا ہے پہلے تو ہر صحن سے رستے...

دو دوست

حضرت شفیق بلخی اور حضرت ابراہیم بن ادہمؒ کے درمیان سچی دوستی تھی ، ایک مرتبہ شفیق بلخیؒ اپنے دوست ابراہیم بن ادہمؒ کے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

ٹی وی کی لہریں

دیکھو مجھے نظر تو نہیں آتا مگر میرا ایمان...

چینی کا کاروبار

ایک صاحب تھے جو چینی کا کاروبار کرتے تھے۔...

کہانی – ججولر کی بیوی

از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی تفسیر روح البیان میں...

نائی اور غربت دی چس

ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک...

Hadith: Disadvantage of pet dog if…

Sahih Al Bukhari - Book of Hunting, Slaughtering Volumn...

شدت پسند نوجوان

شیخ شعراوی اپنی یادوں کو دہراتے ہوئے کہنے لگے ایک...

Hadith: Who is rich? The definition

Sahih Al Bukhari - Book of To Make The...

متعلقہ مضامین

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

بابا جی اور سموسے پکوڑے

  بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا، بابا...

ایک چینی بڑھیا

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر...

جہانگیر صاحب کی گاڑی

پچھلے ہفتے جہانگیر صاحب کی گاڑی جو گھر کے باہر کھڑی تھی چوری ہوگئی۔ لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں...

شیر، لومڑی اور گدھا

انتخاب و اضافہ: محمد عمران خان ایک مرتبہ قدرت نے گناہوں کی کثرت کے سبب اہلِ دنیا کو مہلک وبا میں مبتلا کر دیا۔ اور...