عورتوں کے بارے میں پانچ باتیں

  عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد رہتی ہیں :

 

1 – “إن كيدهن عظيم” [ قرآنی بیان  _ قرآن میں ہے : ان کیدکن عظیم _ یوسف :28 ]
عورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہے 

2 – “مثنی و ثلاث ورباع” [ اللہ کی طرف سے اجازت _ النساء :3 ]
 
دو ، تین ، چار عورتوں سے نکاح کرو

3 – “النساء ناقصات عقل و دين” [ نبوی بیان  _بخاری :304 ،مسلم :79 ]
عورتیں عقلی اعتبار سے ناقص ہیں اور دینی اعتبار سے بھی 

4 – “الرجال قوامون على النساء” [ قرآنی فیصلہ  _ النساء: 34 ]
 
مرد عورتوں پر حاکم ہیں

5 – “للذكر مثل حظ الأنثيين” [ قرآنی فیصلہ _ النساء : 11]
وراثت میں مرد کے لیے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے 

 عورتوں کے بارے میں وہ  پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد نہیں رہتیں :

 

1 -“وعاشروهن بالمعروف” [ حکم الٰہی  _ النساء :19 ]
 عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو 

2 – “استوصوا بالنساء خيرا” [ حکم نبوی _ بخاری :3331 ،مسلم : 1468 ]
 
عورتوں کے ساتھ بھلا معاملہ کرو 

3 – “رویدک بالقوارير” [ ہدایتِ نبوی  _ بخاری :6149 ،مسلم :2323 ]
عورتیں شیشے کی طرح نازک ہیں _ ان کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ 

4 – “خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي” [ نبوی بیان _ ترمذی : 3895  ، ابن ماجہ : 1977 ]
 
تم میں بہترین وہ شخص ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہترین ہو اور میں تم میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں 

5 – “ما أكرمهن إلا كريم وما أهانهن إلا لئيم” [ اسے بہ طور حدیث پیش کیا جاتا ہے، لیکن محدثین نے اسے ‘موضوع’ قرار دیا ہے _ )
 
عورتوں کی عزت وہی کرے گا جو خود عزت دار ہوگا اور ان کی اہانت وہی کرے گا جو خود بے عزت ہوگا

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *