ایک صاحب نے میرے کندھے پہ تھپکی

جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد گیا – تقریر کے دوران چندے کا بکس نمازیوں کے اگے گھمایا جارہا تھا- بکس میرے سامنے پہنچا تو جیب سے ایک پرانا سا 10 روپے کا نوٹ نکال کر چندہ بکس میں ڈال دیا- میرے پیچھے بیٹھے ایک صاحب نے میرے کندھے پہ تھپکی دی اور 5000 کا نوٹ مجھے تھما دیا- میرے دل میں اس کیلئے عزت کے جذبات ابھرے اور میں نے وہ نوٹ چندہ بکس میں ڈال کر اس کی طرف عقیدت بھری نگاہ سے دیکھتے ہوئے جزاک اللہ کہا۔۔

اس نے میرے کان میں اہستہ سے کہا احتیاط کیا کریں  ” یہ نوٹ آپ کی جیب سے گر گیا تھا “

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *