یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے

ایک آدمی فش فارم میں کانٹا لگا کر بیٹھا تھا۔ گارڈ نے دیکھا تو بھاگتا ہوا اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے۔ چلو نکلو یہاں سے۔

اس آدمی نے معذرت کی اور کانٹا پانی سے باہر نکالا جس کے ساتھ بینگن لگا ہوا تھا۔

گارڈ نے بہت حیرت زدہ ہوکر آدمی سے پوچھا ۔۔۔۔۔

تم بینگن لگا کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے؟؟؟

آدمی نے معصومیت سے کہا جی ہاں۔

گارڈ نے طنزیہ کہا ٹھیک ہے تم پکڑ لومچھلیاں ۔

اس آدمی نے کانٹا لگایا اور بیٹھ گیا۔

دو گھنٹے بعد گارڈ کو وہ آدمی ایک درجن مچھلیوں کے ساتھ باہر جاتا نظر آیا۔

گارڈ نے حیران ہو کر پوچھا تم نے یہ مچھلیاں بینگن لگا کر پکڑی ہیں؟؟؟؟

تو آدمی نے جواب دیا نہیں وہ بینگن تو تمہارے لئے تھا۔

مچھلیوں کیلئے میں نے دوسرا کانٹا لگایا ہوا تھا

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *