back to top

 

 

 


 ۔ وٹ – What؟


::::::::::::::::


ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ کسی نے اسے بتایا کہ 136 چک کے قدیم بزرگ پنجابی کی تعلیم دیتے ہیں۔


ایک دن انگریز نے بس پر سوار ہو کر 136 چک کی راہ لی۔ بس نے اسے جس جگہ اتارا چک وہاں سے ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر تھا۔ انگریز بس سے اتر کر چک کی طرف چل پڑا۔تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ اس نے ایک کسان کو فصل کاٹ کر اس کے گٹھے بناتے دیکھا۔


انگریز نے پوچھا: oh man تم یہ کیا کرتا؟


کسان نے جواب دیا: گورا صاب! ہم فصل وٹتا۔


انگریز بولا: oh man تم crop کرنا کو what بولتا۔انگریز آگے چل دیا۔


 آگے ایک شخص چارپائی کا وان وٹ رہا تھا۔


انگریز نے پوچھا: oh man تم یہ کیا کرتا؟


اس آدمی نے جواب دیا: گورا صاب! ہم وان وٹتا۔انگریز بولا: oh man تم twist کرنا کو what بولتا۔


انگریز اس شخص کو چھوڑ کر آگے چلا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک دکاندار اداس بیٹھا ہے۔


انگریز نے پوچھا: oh man تم اداس کیوں بیٹھا؟دکاندار بولا: گورا صاب! سویر دا کج وی نئیں وٹیا۔


انگریز بولا: oh man تم earning کو what بولتا۔


انگریز اسے چھوڑ کر کچھ اور آگے چلا تو ایک شخص کو دیکھا جو پریشانی کے عالم میں آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔


انگریز نے پوچھا: oh man کیا ہوا؟


وہ شخص بولا: گورا صاب اج موسم بڑا وٹ ہے۔انگریز بولا: oh man تم humidity کو what بولتا۔


انگریز اسے چھوڑ کر آگے چلا۔ سامنے چودھری کا بیٹا کلف لگے کپڑے پہنے چلا آ رہا تھا۔


انگریز اس سے گلے ملنے کے لئے آگے بڑھا۔


وہ لڑکا بولا: گورا صاب! ذرا آرام نال، کپڑیاں نوں وٹ ناں پا دینا۔


انگریز بولا: oh man تم wrinkles کو what بولتا۔


کچھ آگے جا کر انگریز کو ایک شخص پریشانی کے عالم میں لوٹا پکڑے کھیتوں کی طرف بھاگتا ہوا نظر آیا۔


انگریز نے کہا: oh man ذرا بات تو سنو۔


وہ شخص بولا: گورا صاب واپس آ کر سنتا ہوں، بڑے زور دا وٹ پیا اے۔


انگریز بولا: oh man تم loose motion کو what بولتا۔


تھوڑا آگے جانے پر انگریز کو ایک بزرگ حقہ پکڑے سامنے سے آتا دکھائی دیا۔


قریب آنے پر انگریز نے پوچھا: oh man یہ 136 چک کتنی دور ہے؟


وہ بولا: وٹو وٹ ٹری جاؤ، زیادہ دور نئیں اے۔


انگریز بولا: oh man تم path کو what بولتا۔


آگے چلا تو کیا دیکھا کہ دو آدمی آپس میں بری طرح لڑ رہے ہیں۔


گورا لڑائی چھڑانے کے لئے آگے بڑھا تو ان میں سے ایک بولا: گورا صاب تسی وچ نہ آؤ میں اج ایدھے سارے وٹ کڈ دیاں گا۔


انگریز بولا oh man تم immorality کو what بولتا۔


انگریز نے لڑائی بند کرانے کی غرض سے دوسرے آدمی کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ بولا: او جان دیو بادشاؤ، مینوں تے آپ ایدھے تے بڑا وٹ اے۔


انگریز بولا: oh man تم anger کو what بولتا۔


قریب ایک آدمی کھڑا لڑائی دیکھ رہا تھا۔وہ بولا: گورا صاب! تسی اینوں لڑن دیو ,ایدھے نال پنگا لتا تے تہانوں وی وٹ کے چپیڑ کڈ مارے گا۔


انگریز بولا: oh man تم fighting کو what بولتا۔


لاچار انگریز آگے چل دیا۔ تھوڑی دور گیا تو کیا دیکھا کہ ایک شخص گم سم بیٹھا ہے۔


انگریز نے پوچھا: یہ آدمی کس سوچ میں ڈوبا ہے؟جواب ملا: گورا صاب! یہ بڑا میسنا ہے، یہ دڑ وٹ کے بیٹھا ہے۔


انگریز بولا: oh man تم silent کو what بولتا۔بالآخر انگریز نے یہ کہتے ہوئے واپسی کی راہ لی:


What a comprehensive language, I can never learn it in my short life.


(منقول)

Reward Even After Death

...Can Good Deeds Be Continuously Rewarded?... Abu Hurairah narrated that Prophet Muhammad (peace and blessings...

جیسےجیسے انسان کی خدا سے واقفیت بڑھتی ہے

‏ جیسےجیسے انسان کی خدا سے واقفیت بڑھتی ہے ویسےویسے اسکا مخلوق کے آگے اپنےدکھڑےرونا کم ہوتا جاتا ہے۔ یعقوبؑ نےکہا تھا: إنما أشكوا بثي وحزني...

Hadith: Guardian

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

مدینہ سے ترکی – یہ حادثہ میری ہدایت کا سبب بن گیا

یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے جو مدینہ...

سودی بینک اور اسلامی بینک

سودی بینک اور غیر سودی بینک کا فرق اس ...

سائیکل لے کے جا رہا ہوں

صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ...

تجارت اور عبادت کو جمع کرنا مشکل کام ہے

  حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ...

مختلف نوعیت کے روزہ دار

رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے  لوگوں...

مزاح آدھا کلو عمدہ گوشت

ایک آدمی کے گھر کوئی مہمان وارد ہوا.. اس...

صدقہ سے برکت

ایک صاحب حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے...

متعلقہ مضامین

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

جو کچھ میں کہوں تم بھی وہی کہنا

اللہ پہ یقین.......: یہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺭﯾﺎﺽ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺍﻓﻄﺎﺭ ﺳﮯ...

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

ﻓﯿﺲ ﺑﮏ ﭘﮧ ﻻﮒ ﺍﻥ ﮨﻮﺍ

. از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی                *اصلاح*   ★ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 4 مہینے ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

فرشتہ بننے گیاتھا

میں ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتا ہوں۔یہ سردیوں کے دن تھے اور میں مصروفیت کے باعث 2 ماہ15دن کے لمبے عرصے بعد گھر...