back to top

اس کی لذت دل میں اب تک محسوس کرتا ہوں

 

 

علامہ اقبال نے ایک موقع پر فرمایا

جب میں سیالکوٹ میں پڑھتا تھا تو صبح اُٹھ کر روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا تھا۔ والد مرحوم درود شریف اور وظائف سے فرصت پا کر آتے اور مجھے دیکھ کر گذر جاتے۔ ایک روز صبح کو میرے پاس سے گذرے تو مسکرا کر فرمایا کہ

کبھی فرصت ملی تو میں تم کو ایک بات بتاؤں گا۔

میں نے دو چار دفعہ بتانے کا تقاضا کیا تو فرمایا کہ

جب امتحان دے لو گے تب۔

جب امتحان دے چکا اور لاہور سے واپس آیا تو والد صاحب نے فرمایا ،جب پاس ہو جاؤگے تب ۔

جب پاس ہو گیا اور پوچھا تو فرمایا کہ : بتاؤں گا ۔

ایک دن صبح کو جب حسبِ دستور قرآن کی تلاوت کر رہا تھا تو وہ میرے پاس آ گئے اور فرمایا

“بیٹا ! کہنا یہ تھا کہ جب تم قرآن پڑھو تو یہ سمجھو کہ قرآن تم ہی پر اُترا ہے ، یعنی اللہ تعالیٰ خود تم سے ہم کلام ہے۔”

علامہ اقبال کہتے ہیں کہ والدِ محترم کا یہ فقرہ میرے دل میں اُتر گیا اور اس کی لذت دل میں اب تک محسوس کرتا ہوں۔اور آپ نے اپنے مشفق باپ کی فاضلانہ اور حکیمانہ بات کو اس ایک شعر میں بڑی خوبصورتی سے موزوں کیا ہے

ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب

گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحبِ کشاف

————

رازی = تفسیر مفاتیح الغیب کے مفسر علامہ فخرالدین رازی

صاحبِ کشاف = تفسیر الکشاف کے مفسر علامہ زمخشری

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کاہلی اور مایوسی کا علاج

ڈاکٹر عمر عبد الکافی نے بتایا کہ ایک دن...

22 Duas from The Holy Quran

Allah is there for us anywhere…………but do...

گناہوں پر آٹھ گواہ

 قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ...

میرے لئے بائیسکل خرید دیجئے

  غریب خاندان کے لڑکے نے اپنے باپ سے...

Hadith: Water mircale of Prophet

    Volume 1, Book 4, Number 170:...

Hadith: Advantage of helping someone

Sahih Al Bukhari - Book of Oppressions Volumn 003, Book...

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا...

Hadith: staying home at night

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے