back to top

ہم جنس پرستی کی سزا

*مسئلہ #88*

*ہم جنس پرستی کی سزا*

سوال:

ہم جنس پرستی مرد کا مرد کے ساتھ جنسی اختلاط زنا کے زمرے میں آتا ہے ؟ اور اس کی سزا بھی زنا کی سزا ہوگی؟

جواب:

ہم جنس پرستی زنا سے زیادہ بدتر جرم ہے۔ سابقہ امتوں میں سے حضرت لوط علی نبینا وعلیہ السلام کی امت پر اسی قبیح عمل کو اختیار کرنے کی وجہ سے عذاب آیا تھا۔ ان کی بستی کو اوپر اٹھا کر زمین پر الٹ دیا گیا تھا، اور پھر پتھروں کی بارش برسائی گئی تھی، جس سے پوری قوم ہلاک ہوگئی تھی۔ لہذا اس جرم کی شدت زنا سے زیادہ ہے اور  اس کی سزا بھی زنا سے زیادہ سخت ہے۔ 

مثلا فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ اس عمل میں مبتلاء شخص کو قاضی سخت سے سخت سزا دے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے یہاں تک منقول ہے کہ اس شخص کو پہاڑ سے نیچے گرا کر اس پر پتھر برسائے جائیں، اس لئے کہ اللہ تعالی نے اس عمل میں مبتلاء قوم کو یہی سزا دی ہے۔ یا آگ میں جلادے یا اور جو سخت سے سخت سزا دینا چاہے دے سکتا ہے۔ نیز اس عمل کی اخروی سزا بھی بہت زیادہ ہے کل قیامت کے دن جب ہر شخص اللہ تعالی کے رحم و کرم کا بہت زیادہ محتاج ہوگا، اس عمل کے کرنے ولا اللہ تعالی کی نگاہ شفقت اور رحمت سے محروم رہےگا۔

فقط واللہ اعلم

مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Promoting the Concept of Helping Poor

by S- Vision Staff writer Here...

شب ظلمت میں گزاری ہے – اٹھ وقت بیداری ہے

اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے...

What Kind Of Girl I Should Marry To?

----------------------------------------- Narated By Abu Huraira : The Prophet said,...

Hadith: These Earnings Are Forbidden

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn...

رفع ‏یدین کے حوالہ سے

مفتی صاحب اسلام علیکم ۔گزارش ھے کہ رفع یدین...

بچوں کی تربیت اور حالات حاضرہ کے تقاضے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ اور...

22 Duas from The Holy Quran

Allah is there for us anywhere…………but do...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے