ہم جو یہ کہتے ہیں کہ مصروف ھُوں وقت نہیں ملا, میں یہ کہتا ھُوں کہ صدقِ دل سے اللہ اللہ اختیار کرنے کا ارادہ کر لیں تو جو مصروفیت ھے وہ تمہیں فراغت دے گی. تمہاری پریشانیاں, مصیبتیں, تمہارے مسائل تمہیں کہیں گے کہ میاں ہم ھٹ رھے ہیں تم آؤ اللہ اللہ کرو.

کمزور فیصلے ھوتے ہیں جو اللہ اللہ نہ کرنے کا سبب ھوتے ہیں. وہ کمزور فیصلے پھر مصیبتوں کو بڑھانے کا سبب بنتے ھیں. مصروفیاتِ دنیا کو دیکھ کر اللہ اللہ چھوڑو گے عبادات چھوڑو گے تو یہ مسائل, مصیبتیں اور مصروفیات بڑھتی رہیں گی اور صدقِ دل سے تہیّہ کرو گے کہ میں نے اللہ اللہ کرنی ھے یہی عوامل تمہیں وقت دیں گے کہ بھئی آ, تُو اللہ اللہ کر, ہم نہیں روک سکتے. تو اپنے اوقات میں جو وقت ذکر کا متعین کرنا ھے اسے پوری مضبوطی سے کریں اور کوئی دن ایسا نہ ھو جس میں ذکر نہ ھو.

شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی

دارالعرفان منارہ کلر کہار چکوال

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *