۔خاموش رہئے، جب آپ غصے میں ہوں۔

-خاموش رہئیے، جب آپ کے پاس دلائل نا ہوں۔

۔ خاموش رہئے، جب آپ نے کسی بات کی تحقیق نہیں کی ہو۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کے الفاظ کسی کمزور کو دبائیں۔

۔خاموش رہئے، جب سننے اور سیکھنے کا وقت ہو۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کا جی کسی مقدس چیز کا مذاق  اُڑانے کا چاہے۔

۔خاموش رہئے، جب کوئی گناہ کی بات کو لے کر مذاق کرنے لگیں۔

۔خاموش رہئے،ایسی باتیں کرتےہوئے جو آپ کی شرمندگی کا باعث بنے۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کی باتوں کا غلط مفہوم لیا جانے لگے۔

۔ خاموش رہئے، جب دوسرے اپنے معاملات طے کر رہے ہوں۔

۔خاموش رہئے، جب جھوٹ بولنے کا جی چاہے۔

۔ خاموش رہئے، جب آپ کےالفاظ کسی کی ساکھ خراب کریں۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کا بولنا کسی کی دوستی توڑنے کا سبب بننے لگیں۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کسی پر تنقید کرنے لگیں۔

۔خاموش رہئے، جب آپ بات کو پُرخلوص طریقے سے نا کہہ سکیں۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کی باتیں کسی معاملے سے ناواقفیت کا پتہ دیں۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کو کچھ بول کر پچھتانا پڑے۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کسی بات کو کئ بار کہہ چکے ہوں۔

۔ خاموش رہئے، جب آپ کا کسی کی خوشامد کرنے کا موڈ بن جائے۔

۔خاموش رہئے، جب آپ کے الفاظ کسی کے لئے ناگوار بن جائیں۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *