شیطان کو تھکا دینا
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ مجھ سے گناہ ہو گیا ۔ آپ نے فرمایا کہ توبہ کر لو پھر گناہ نہ کرنا۔ سائل نے کہا کہ میں توبہ کرنے کے بعد پھر گناہ کر چکا ہوں۔ پھر فرمایا توبہ کرو اور آئندہ گناہ نہ کرنا ۔ سائل پوچھنے لگا کب تک؟ فرمایا اس وقت تک کہ شیطان تھک جائے ۔
تنبیہ الغافلین
باب توبہ کا بیان
صفحہ 142