back to top

 

جیسے جیسے اولاد کا اختیار بڑھتا اور والد کا اختیار گھٹتا جاتا ہے ویسے ویسے ہی ” باپ ” مرنا شروع ہوجاتا ہے .

جب بچہ طاقتور جوان ہونے لگتا ہے تو باپ کا ہاتھ بعض اوقات اس خوف سے بھی اٹھنے سے رک جاتا ہے کہ کہیں بیٹے نے بھی پلٹ کر جواب دے دیا تو اس قیامت کو میں کیسے سہوں گا ؟

جب بچے اپنے فیصلے خود لینے لگیں اور فیصلے لینے کے بعد باپ کو آگاہ کر کے ” حجت ” پوری کی جانے لگے تو “بوڑھا شخص”  تو زندہ رہتا ہے پر اسکے اندر کا ” باپ ” مرنا شروع ہوجاتا ہے .

باپ اس وقت تک زندہ ہے جب تک اس اولاد پر اسکا حق قائم ہے ۔

جس اولاد سے اس نے اتنی محبت کی کہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر اسے تھپڑ بھی مارا ، اولاد کے آنسو بھلے کلیجہ چیر رہے ہوں پر پھر بھی اسلئے ڈانٹا کہ کہیں نا سمجھ اولاد خود کو بڑی تکلیف میں مبتلا نہ کر بیٹھے .

ماں کی محبت تو یہ ہے کہ پیاس لگی (پیار آیا) تو پانی پی لیا پر باپ کی محبت یہ ہے کہ پیاس لگی تو خود کو اور اتنا زیادہ تھکایا کہ پیاس لگتے لگتے اپنی موت آپ مر گئی .

باپ کی محبت اولاد سے ماسوائے اسکے اور کچھ نہیں مانگتی کہ ” باپ ” کو زندہ رکھا جاۓ، پھر چاہے وہ چارپائی پر پڑا کوئی بہت ہی بیمار اور کمزور انسان ہی کیوں نہ ہو،

اگر اسکے اندر کا ” باپ ” زندہ ہے تو یقین جانیئے اسے زندگی میں اور کسی شے کی خواہش اور ضرورت نہیں ہے،

اگر آپ کے والد صاحب سلامت ہیں تو خدارا انکے اندر کا ” باپ ” زندہ رکھئیے،

یہ اس “بوڑھے شخص” کا آپ پر حق اور آپ پر قرض ہے ۔

جسے آپ نے فرض سمجھ کر ادا کرنا ہے۔

اگر زندہ نہیں ہیں، تو ان کی  مغفرت کی دعا ہر نماز کے بعد کیجئے اور اللہ تعالی کی راہ میں صدقہ و خیرات کیجئے، تاکہ اس کا ثواب ان تک پہنچ سکے۔

اصل خرابی ہم میں ہے

دکان دار ایک ماچس کی ڈبی سے آدھی تیلیاں نکال کر پیسے پوری ماچس کے لےگا اور ساتھ ہی دوستو سے تبصرہ کرے گا...

آخر ایسا کیوں ہے؟

کیا کبھی کسی بریلوی دوکان دار نے کہا ھے کہ میں کسی دیوبندی، اہل حدیث یا شیعہ کو اپنی دوکان سے خریداری نہیں کرنے...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

اور جو کوئی اللہ کا شکر ادا کرتا ہے وہ خود اپنے فائدے کے لیے شکر کرتا ہے

سورہ لقمٰن آیت نمبر  12 وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا لُقۡمٰنَ الۡحِکۡمَۃَ اَنِ...

اچھے منیجر کی تعریف

ایک بڑی کمپنی کو منیجر کی پوسٹ کےلئے کسی...

Do You Hate Someone

'Be quick in the Forgiveness from your Lord,  and pardon...

سورہ الحدید آیت نمبر 20, 21, 22

 سورہ  الحدید آیت نمبر 25 لَقَدۡ  اَرۡسَلۡنَا  رُسُلَنَا بِالۡبَیِّنٰتِ وَ...

Hadith: Prophet is Opponent to Three Types of People

Sahih Al Bukhari - Book of Hiring Volumn 003, Book...

Hadith: Following your Imam Strictly

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was...

متعلقہ مضامین

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ ﻃﻮﻃﮯ ﭘﺮ ﺟﮭﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﻃﺎ ﺍﭨﮭﺎ...

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی: بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا- ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها...

ایک مشہور مصنف

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا: ٭٭٭ گزشتہ سال میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا...

سبزی منڈی اور سوٹ

ننھی دکان میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی