ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرنا چاہتی ہے

ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرنا چاہتی ہے

 لیکن یاد رکھو اسکے اپنے ماں باپ بہن بھائی اور دیگر گھر والے بھی ہیں جن سے وہ لا تعلق نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اس سے ایسی توقع جائز ہے ۔۔۔۔۔

لہذا کبھی بھی اپنے اور اسکے گھر والوں کے درمیان مقابلے کی صورت پیدا نہ ہونے دینا کیونکہ اگر اسنے مجبورا تمہاری خاطر اپنے گھر والوں کو چھوڑ بھی دیا تب بھی وہ بے چَین رہے گی اور یہ بے چَینی بالآخر تم سے اسے دور کر دے گی۔۔۔

 بلاشبہ عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور اسی میں اسکا حسن بھی ہے – ​یہ ہرگز کوئی نقص نہیں​ ، وہ ایسے ہی اچھی لگتی ہے جس طرح بھنویں گولائی میں خوبصورت معلوم ہوتی ہیں۔۔۔

لہذا اسکے ٹیڑھے پن سے فائدہ اٹھانا اور اسکے اس حسن سے لطف اندوز ہو – اگر کبھی اسکی کوئی بات ناگوار بھی لگے تو اس کے ساتھ سختی اور تلخی سے اسکو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرو ورنہ وہ ٹوٹ جائے گی ، اور اسکا ٹوٹنا بالآخر طلاق تک نوبت لے جائے گا – مگر اسکے ساتھ ساتھ ایسا بھی نہ کرنا کہ اسکی ہر غلط اور بے جا بات مانتے ہی چلے جاؤ ورنہ وہ مغرور ہو جائے گی جو اسکے اپنے ہی لئے نقصان دہ ہے۔۔

لہذا معتدل مزاج رہنا اور حکمت سے معاملات کو چلانا  

 شوہر کی ناقدری اور ناشکری اکثر عورتوں کی فطرت میں ہوتی ہے۔۔۔۔

اگر ساری عمر بھی اس پر نوازشیں کرتے رہو لیکن کبھی کوئی کمی رہ گئی تو وہ یہی کہے گی تم نے میری کونسی بات سنی ہے آج تک – لہذا اسکی اس فطرت سے زیادہ پریشان مت ہونا اور نہ ہی اسکی وجہ سے اس سے محبت میں کمی کرنا ۔۔۔

یہ ایک چھوٹا سا عیب ہے اس کے اندر لیکن اسکے مقابلے میں اسکے اندر بے شمار خوبیاں بھی ہیں – بس تم ان پر نظر رکھنا اور اللہ کی بندی سمجھ کر اس سے محبت کرتے رہنا اور حقوق ادا کرتے رہنا۔۔۔۔

 ہر عورت پر جسمانی کمزوری کے کچھ ایام آتے ہیں – ان ایام میں اللہ تعالی نے بھی اسکو عبادت میں چھوٹ دی ہے ، اسکی نمازیں معاف کر دی ہیں اور اسکو روزوں میں اس وقت تک تاخیر کی اجازت دی ہے جب تک وہ دوبارہ صحتیاب نہ ہو جائے۔۔۔

بس ان ایام میں تم اسکے ساتھ ویسے ہی مہربان رہنا جیسے اللہ تعالی نے اس پر مہربانی کی ہے – 

جس طرح اللہ نے اس پر سے عبادت ہٹا لیں ویسے ہی تم بھی ان ایام میں اسکی کمزوری کا لحاظ رکھتے ہوئے اسکی ذمہ داریوں میں کمی کردو ، اسکی کام کاج میں مدد کرادو اور اس کے لئے سہولیت پیدا کرو۔۔۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *