back to top

مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور مسرت کی تلاش ہے لیکن

Date:


مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور مسرت کی تلاش ہے – لیکن سکون تلاش سے کس طرح مل سکتا ہے – سکون اور آسانی تو صرف ان کو مل سکتی ہے جو آسانیاں تقسیم کرتے ہیں ، جو مسرتیں بکھیرتے پھرتے ہیں – اگر آپ کو سکون کی تلاش ہے تو لوگوں میں سکون تقسیم کرو ، تمھارے بورے بھرنے لگیں گے ………..طلب بند کرو !



یہ دولت صرف دینے سے بڑھتی ہے – احمقوں کی طرح بکھیرتے پھرنے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے – الله سائیں کے طریق نرالے ہیں – سکون کے دروازے پر بھکاری کی طرح کبھی نہ جانا ، بادشاہ کی طرح جانا ، جھومتے جھامتے ، دیتے بکھیرتے ……………. کیا تم کو معلوم نہیں کہ بھکاریوں پر ہر دروازہ بند ہو جاتا ہے ، اور بھکاری کون ہوتا ہے – وہ جو مانگے ، جو صدا دے ، تقاضا کرے اور شہنشاہ کون ہوتا ہے جو دے عطا کرے – لٹاتا جائے پس جس راہ سے بھی گزرو بادشاہوں کی طرح گزرو شہنشاہوں کی طرح گزرو ………. دیتے جاؤ دیتے جاؤ – غرض و غایت کے بغیر – شرط شرائط کے بغیر –

از اشفاق احمد زاویہ ٣ محبّت کی حقیقت صفحہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

 بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بہت اہم...

امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

  محمد بن ابراہیم الفقیہ سے روایت ہے ایک...

ملازم کی تنخواہ

*مسئلہ #72* *ملازم کی تنخواہ* سوال: ایک ملازم کو مالک نے مہینے...