حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے سے روایت ہے کہ پوچھا گیا ، ہمسایہ کا ہمسائے پر کیا حق ہے؟
فرمایا یہ کہ:
– تجھ سے کبھی قرض مانگے تو دے دو
– دعوت کرے تو قبول کرو
– بیمار ہو جائے تو بیمار پرسی کرو
– کسی موقع پر مدد کی ضرورت ہو تو مدد کرو
– کوئی مصیبت آجائے تو تعزیت کرو
– کوئی بھلائی میسر آئے تو اس پر مبارک باد کہو
– فوت ہو جائے تو کفن دفن میں شامل رہو – سفر پر چلا جائے تو اس کے گھر بار اور اہل و عیال کا خیال رکھو
– اور اپنی کم ظرفی کی وجہ سے اسے ایضا نہ پہنچاؤ مگر یہ کہ ھدیہ دے کر اس کا ازالہ کر دو
تنبیہ الغافلین
باب: ہمساۓکےحقوق
صفحہ 176