back to top





پرانے وقتوں میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر مال بٹورنے کے لیے ایک گروہ ہوا کرتا تھا اس گروہ سے وابستہ لوگ “ٹھگ” کہلاتے تھے، ایسے ہی ایک ٹھگوں کے گروہ کا واقعہ ہے۔!

ایک دیہاتی بکرا خرید کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ چار ٹھگوں نے اسے دیکھ لیا اور اُسے ٹھگنے کا پروگرام بنایا۔ چاروں ٹھگ اس کے راستے پر کچھ فاصلے پر ایک دوسرے سے انجان بن کر کھڑے ہو گئے۔ وہ دیہاتی کچھ آگے بڑھا تو پہلا ٹھگ اس سے آکر ملا اور بولا “بھائی! یہ کتا کہاں لے کر جا رہے ہو۔۔۔؟”

دیہاتی نے اسے گھور کر دیکھا اور بولا “بیوقوف تجھے نظرنہیں آ رہا کہ یہ بکرا ہے کتا نہیں۔۔۔!!!”۔


دیہاتی کچھ اور آگے بڑھا تو دوسرا ٹھگ ٹکرایا۔ اس نے کہا “یار! یہ کتا تو بڑا شاندار ہے کتنے کاخریدا۔۔؟”

دیہاتی نے اسے بھی جھڑک دیا۔ اب وہ تیز قدموں سے اپنے گھر کی جانب بڑھنے لگا مگر آگے تیسرا ٹھگ تاک میں بیٹھا تھا جس نے پروگرام کے مطابق کہا “جناب! یہ کتا کہاں سے لیا ہے۔۔۔؟”

اب دیہاتی تشویش میں مبتلا ہو گیا کہ کہیں یہ واقعی کتا تو نہیں ہے۔ اسی شش و پنج میں مبتلا وہ باقی ماندہ راستہ کاٹنے لگا۔ بالآخر چوتھے ٹھگ سے ٹکراؤ ہو گیا جس نے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا اور بولا، “جناب! کیا آپ اس کتے کو گھاس کھلاؤ گے۔۔؟”

اب تو دیہاتی کے اوسان خطا ہو گئے اور اُس کا شک یقین میں بدل گیا کہ جب اتنے لوگ کہہ رہے ہیں تو یہ واقعی کتا ہی ہے۔ وہ اُس بکرے کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا اور یوں ان چاروں ٹھگوں نے بکرا ٹھگ لیا۔۔۔!

آج ہمارا معاشرہ بھی انہی طرح کے مختلف اقسام کے ٹھگوں کی یلغار میں ہے۔ یہ ٹھگ دراصل ہمارے ایمان کے ٹھگ ہیں، یہ نہیں چاہتے کہ لوگ سچائی کی راہ پر چلیں، یہ ایمانداری کے خلاف اتنی دلیلیں دیتے ہیں کہ ایک ایماندار شخص بھی مصلحت پسندی کا شکار ہو کر مخمصے کے دوراہے پر کھڑا ہو جاتا ہے۔

٭۔ یہ ناجائز منافع خوری کو حق ثابت کر کے دوسرے لوگوں کو بھی اس قبیح فعل پر مجبور کرتے ہیں۔

٭۔ یہ عبادات کو رسومات بنا کر لوگوں کو خدا سے دور کرتے ہیں۔

٭۔ یہ ہوس کو محبت کا نام دے کر نوجوان نسل کو گمراہ کرتے ہیں۔

٭۔ یہ مذہب کو کلچر سے تعبیر دے کر لوگوں کو اس سے متنفر کرتے ہیں۔

٭۔ یہ رشوت کو تحفے کا لبادہ اوڑھ کر اُخروی آگ کو دہکا رہے ہیں۔

غرض یہ ٹھگ اس جدید دنیا کے ماڈرن شیطان ہیں۔ یہ ہمارے پاس اپنی قبیح شکل میں نہیں آتے بلکہ یہ سوٹ بوٹ میں ملبوس ہو کر ہمار ے ہمدرد بن کر یہ ساری کارروائی کرتے ہیں۔

اس پوری صورتحال سے بچنے کے لیے ایک صالح مومن کو دو تدابیر اختیار کرنی ہیں۔

۔ پہلی تو یہ کہ وہ حق وباطل کے میعار کو عوام الناس کی رائے سے اخذ کرنے کی بجائے وحی خدا (قرآنِ پاک) اور مسلمہ اخلاقی اصولوں سے اخذ کرے۔

۔ دوسرا یہ کہ وہ ان ٹھگوں کو پہچانے اور ان کی باتوں کو اہمیت نہ دے ورنہ اس کا حشر بھی اُس دیہاتی جیسا ہوگا جو بکرے کو کتا سمجھ بیٹھا تھا۔


دل ‏ٹوٹ ‏گیا؟

* ‏‏‏‏‏‏‏‏جب جب دل ٹوٹے تب تب اللّٰہ پاک کا شکر ادا کرو۔ کیونکہ اسے ٹوٹنا ہی تھا۔ دل ٹوٹے گا نہیں تو تمھارا...

Hadith: The best alms

Tests From Allah

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Hadith : Occupying someones’s piece of land

Sahih Al Bukhari - Book of Beginning Of Creation Volumn...

Do You Speak A Lot

Abu Hurayra (RA) reported that the Prophet (peace be...

ﻣﺎﮈﺭﻥ ﻓﯿﻤﯿﻠﯽ – ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ، ﮐﯿﺎ ﻧﺎﻡ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ؟

ﻣﺎﮈﺭﻥ ﻓﯿﻤﯿﻠﯽ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﮑﺎﻟﻤﮧ: ﺩﻭﺳﺖ، ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﺑﯿﭩﯽ...

Hadith: If Allah Wants To Do Good To A Person

Narrated by Muawiya Razi Allah Anhu I heard...

کنویں کا مینڈک اور مچھلی

    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی سمندر سے...

شکر گزاری

وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا...

How Useful is Your Knowledge?

How Useful is Your Knowledge? from Farhat Hashmi by...

متعلقہ مضامین

مرد ہو؟

  ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے...

ہر آفس کی کہانی

مخلص اور محنتی  لوگوں کو کیسے برباد کیا جاتا ہے؟ہر آفس کی کہانی  ایک *چھوٹی سی چیونٹی* کی کہانی سنیں ، جو ہر روز...

کسان کا گھوڑا

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻮﮌﺍ ﺍﯾﮏ ﮔﮩﺮﮮ ﮔﮍﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮔﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﻭﺍﺯﮮ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯﻟﮕﺎ. ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﺍﺳﮯ...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟

لو بھلا بتاؤ۔ ۔ ۔ گھر میں برکت ہو، تو کیسے ہو؟  ابّا دکان پر کھڑے۔ ۔ ۔ ''کُوپیکس'' کیڑے مار پاؤڈر کو گھورتے ہوئے...

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...