بستر پر بیٹھ کر کنگھی کرنا کیسا ہے؟

kuch na seekhain
kuch na seekhain

مسئلہ#315

موضوع: مسنون اعمال

عنوان:

بستر پر بیٹھ کر کنگھی کرنے کا حکم

سوال:

بستر پر بیٹھ کر کنگھی کرنا کیسا ہے؟

جواب:

احادیثِ مبارکہ میں بالوں میں کنگھی کرنے سے متعلق جو بات ملتی ہے وہ یہ ہے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم کنگھی فرمانے میں دائیں جانب سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے، نیز بعض روایت میں آتا ہے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم جب رات کو لیٹتے تو آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی، مسواک اور کنگھی رکھ دی جاتی، جب اللّٰه تعالیٰ آپ کو رات کو اٹھاتے تو آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم مسواک کرتے اور وضو کرتے اور کنگھی کرتے۔

لہذا مسنون یہ ہے کہ جب بالوں میں کنگھی کرنے کا ارادہ ہو تو اولاً سر کے دائیں حصے میں کنگھی کی جائے، پھر بائیں میں، رات کے وقت اور بستر پر بیٹھ کر کنگھی کرنے میں کوئی حرج محسوس نہ کیا جائے۔

السنن الكبرى للبيہقی میں ہے:

“عن أنس قال: كان النبى صلى الله عليه وسلم إذا أخذ مضجعه من الليل وضع طهوره وسواكه ومشطه، فإذا هبه الله تعالى من الليل استاك وتوضأ وامتشط.”

(كتاب الطھارۃ ،باب منع الادھان الخ ،42/1،ط:دارالکتب العلمیۃ)

صحيح مسلم میں ہے:

“عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب التيمن في شأنه كله، في نعليه، وترجله، وطهوره.”

(کتاب الطھارۃ ،باب التیمن فی الطھور وغیرہ،226/1،ط:مکتبہ عیسیٰ البابی مصر)

فقط واللّٰه اعلم 

ڈیجیٹل دار الافتاء، راۓونڈ

https://www.facebook.com/2426755080673078/posts/2714234088591841/

استفادہ:

دارالعلوم دیوبند

جامعہ بنوری ٹاون کراچی

جامعہ اشرفیہ لاہور

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *