back to top

:بیوی کا اثر کہاں تک جاتا ہے

مرد کے تقوے پرہیز گاری اور حلال و حرام کمائی ہونے میں عورت کا بہت عمل دخل ہے

ایک بزرگ پانچ وقت کی نماز اشراق و چاشت و تہجد باقاعدہ پڑھا کرتے تھے 

ایک دن زوجہ محترمہ کو کہنے لگے کہ تم صرف پانچ نمازیں پڑھتی ہو کبھی تہجد بھی پڑھ لیا کرو

بیوی صاحبہ نے بات سنی اور خاموشی اختیار کر لی

دوسرے دن بابا جی بمشکل فجر کی نماز وہ بھی آخری وقت میں پڑھ سکے آنکھ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی

بیگم صاحبہ کو کہتے ہیں 

آج پتا نہیں کیا ہوا فجر کی نماز مشکل سے پڑھ سکا ہوں

بیگم صاحبہ مسکرا کر کہنے لگی میرے سر تاج پہلے میں با وضوء کھانا بناتی تھی جس کی برکت سے آپکی تہجد میں آسانی سے آنکھ کھل جاتی تھی 

کل آپ نے مجھے طعنہ لگایا تو میں نے رات کا کھانا بے وضوء بنایا جس کی وجہ سے آپکی تہجد تو گئی آپ کے لیئے فجر کی نماز پڑھنا بھی مشکل ہوگیا 

اور یہ تجربہ شدہ بات ہے کہ جو خواتین با وضوء کھانا بناتی ہیں اور پاکی کا خاص خیال رکھتی ہیں اس گھر کے مردوں پہ تقوی و پرہیز گاری کے اثرات نظر آتے ہیں

بیوی حسین ہو تو صرف دنیاوی حور ہوگی اور اگر متقیہ اور علم والی ہو تو آخرت میں کامیابی کا باعث جاتی ہے

حبیب عجمی کی بیوی ان کو رات کے آخری پہر اٹھاتی اور بلند آواز سے کہتی

اے بندہِ خدا اٹھ اور دیکھ رات گزر گئی اور تیرا راستہ طویل اور تیرے پاس زادِ راہ قلیل ہے صالحین کے قافلے ہمارے سامنے سے گزر گئے ہیں اور ھم یہاں تنہاء رہ گئے ہیں

جن نفوسِ قدسیہ کی ازواج ایسی ہوں تو انکی زندگی پاک و صاف اور یہیں جنت کا عکس ہوتی ہے

خواتین مردوں کی بازو نیکی و عبادت میں بنیں مردوں سے آخرت کے انعامات کا تقاضا کریں نہ کہ فانی مال کی طلب میں حرام کمانے پر مجبور کریں

خواتین کی نیکی و بدی کا اثر نسلوں میں جاتا ہے لہذا عارضی آسائش کے لیئے نسلوں کا بیڑہ غرق مت کریں،،

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺑﻨﺪ ﻣﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ

ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﺣﻨﺒﻞؒ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ : ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ...

Hadith: Important Reminders on How to Perform Prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer Volumn...

کہانی – درویش اورچوہا

‏ درویش جنگل میں عبادت میں مشغول تھے کہ پتہ...

دوران نماز دانتوں میں پھنسا ہوا کھانے کا کوئی ٹکڑا

Mufti Mahmood Ul Hassan: السلام علیکم حضرت مسلہ درپیش...

حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے

حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ حضور صلی اللہ...

Hadith: Taking Bath on Friday

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer Volumn 002,...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے