“اور ہر انسان کا نوشتہ اس کے گلے میں ہم نے لٹکا رکھا ہے اور ہم نکالیں گے اس کے لیے روز قیامت ایک کتاب جسے وہ (اپنے سامنے) کھلا ہوا پائے گا ۔ (اسے حکم ملے گا) پڑھو اپنا دفتر عمل تم خود ہی کافی ہو آج اپنی باز پرس کرنے کے لئے”
بنی اسرائیل آیت 13-14
یعنی ہم انسان کے تمام اعمال ایک صحیفہ میں جمع کر رہے ہیں، روز قیامت یہ اسے دے دیا جائے گا اگر وہ نیک بخت ہوا تو اپنا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں پائےگا اور اگر بدبخت ہوا تو بائیں ہاتھ میں ۔ انسان اپنے اس دفتر عمل کو جس میں اس کی ساری عمر کے اعمال درج ہوں گے، اپنے سامنے کھلا ہوا پائے گا۔ قیامت کے دن ہر آدمی اپنا دفتر عمل پڑھ لے گا خواہ وہ پڑھا لکھا تھا یا ان پڑھ ۔
جب تیری موت کا پیغام آجائے گا تو تمہارا یہ صحیفہ لپیٹ دیا جائے گا اور اسے قبر کے اندر تیرے گلے میں لٹکا دیا جائے گا جب قیامت کا دن ہوگا تو یہ دفتر عمل کھول کر تمہارے سامنے کر دیا جائے گا اور کہا جائے گا “اقراء کتابک” (اپنی کتاب کو پڑھو)
سورہ بنی اسرائیل
تفسیر ابن کثیر
صفحہ 48 اور 49