back to top

آخر ایک لڑکی پسند آ گئ

ایک صاحب کی شادی کی عمر نکل گئ آخر ایک لڑکی پسند آ گئ تو رشتہ پرپوز کیا لڑکی نے دو شرطیں رکھیں اور شادی پر تیار ھو گئ ایک یہ کہ ھمیشہ جوانوں میں بیٹھو گے دوسرا دیوار پھلانگ کے گھر آیا کرو گے ! شادی ھو گئ بابا جی جوانوں میں ھی بیٹھتے اور گپیں لگاتے،جوان ظاھر ھے لڑکیوں کی اور پیار محبت کی ھی باتیں کرتے ھیں،منڈیوں کے بھاؤ سے انہیں دلچسپی نہیں اور نہ موضوعات شریف سے کچھ لینا دینا،، بابا کا موڈ ھر وقت رومینٹک رھتا اور جاتے اور ایک جھٹکے سے دیوار پھلانگ کر گھر میں دھم سے کود جاتے !

آخر ایک دن بابا جی کے پرانے جاننے والے مل گئے ، وہ انہیں گلے شکوے کر کے اور گھیر گھار کے اپنی پنڈال چوکڑی میں لے گئے،، اب وھاں کیا باتیں ھونی تھیں ؟ یار گھٹنوں کے درد سے مر گیا ھوں بیٹھ کر نماز پڑھتا ھوں،، میری تو بھائی جان ریڑھ کی ھڈی کا مہرہ کھل گیا ھے،ڈاکٹر کہتا ھے جھٹکا نہ لگے،، یار مجھے تو نظر ھی کچھ نہیں آتا کل پانی کے بجائے مٹی کا تیل پی گیا تھا، ڈرپ لگی ھے تو جان بچی ھے،، بابا جوں جوں ان کی باتیں سنتا گیا توں توں اس کا مورال زمین پر لگتا گیا،، جب ٹھیک پاتال میں پہنچا تو مجلس برخواست ھو گئ اور بابا گھسٹتے پاؤں کے ساتھ گھر کو روانہ ھوا !

گھر پہنچ کر دیوار کو دیکھا تو گھر کی دیوار کی بجائے وہ دیوارِ چین لگی ،، ھمت نہ پڑی دیوار کودنے کی کہ کہیں بابے پھجے کی طرح چُک نہ نکل آئے آخر ماڈل تو دونوں کا ایک ھی تھا،بابا نے کُنڈہ کھٹکھٹایا،،کھٹ کھٹ ،، اندر سے بیوی بولی اسی لئی بولا تھا جوانوں میں بیٹھا کر ،لگتا ھے آج بوڑھوں کی مجلس اٹینڈ کر لی ھے،اسی لئے ھمت جواب دے گئ ھے !

نتیجہ ! انسان بوڑھا نہیں ھوتا مجلس بوڑھا کر دیتی ھے،، ماھرین نفسیات لکھتے ھیں کہ معلم اسی لئے جلدی بوڑھے نہیں ھوتے کیونکہ وہ بچوں کی مجلس میں رھتے ھیں یوں وہ ماحول ان پر ٹائم اینڈ سپیس کے اثرات کو نیوٹرل کر دیتا ھے.

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: Swearing by Allah is Allowed Only

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

​ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺑﮭﺎﻝ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮬﺌﮯ ﯾﮧ ﻓﺮﺍﮈ ﻟﻮﮒ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ

  ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺟﮭﭧ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ...

ایٹم بم اور ھیروشیما شہر

1945 میں جونہی ایٹم بم پھٹا تو ایک سیکنڈ...

سورہ الطّلاق آیت نمبر 2

سورہ الطّلاق آیت نمبر 2فَاِذَا  بَلَغۡنَ  اَجَلَہُنَّ  فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ...

Hadith : Sneezing And Yawning

Sahih Al Bukhari - Book of Good Manners And...

پانچ چیزوں کی فکر

اپنے گذشتہ گناہوں کی فکر رکھیں کیونکہ وہ گناہ...

Hadith: Reward for Helping a muslim

Volume 3, Book 43, Number 622: Narrated 'Abdullah bin Umar...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے