Home احتساب زیادہ تر لوگ تو ثواب کمانے کیلئے قرآن پڑھتے ہیں

زیادہ تر لوگ تو ثواب کمانے کیلئے قرآن پڑھتے ہیں

0
5

بات کہنے کی نہیں لیکن کہے بغیر چارہ بھی نہیں ۔ بڑی تلخ بات ہے ، لیکن بڑی سچی، اتنی سچائی کہ ماننے کو جی نہیں چاہتا۔ وہ یہ کہ ہم میں سے چند ایک افراد جو قرآن پڑھتے نہیں استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ تو ثواب کمانے کیلئے قرآن پڑھتے ہیں ۔ کچھ لوگ آیات کو تعویز کے طور پراستعمال کرتے ہیں، کچھ اپنی ذاتی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ورد کرتے ہیں ۔۔۔  

ہمیں راہ دکھانے والے اپنے نظریات کی تقویت کیلئے قرآن پڑھتے ہیں، ہر صورت کوئی شخص قرآن کو سمجھنے اور جاننے کیلئے قرآن نہیں پڑھتا۔ سیانے کہتے ہیں قرآن گلاب کے پھول کی مانند ہے ۔ پتی در پتی ، پتی در پتی، اوپر کی پتی اوپر کی پتی اٹھاؤ، نیچے ایک اور پتی سے اسے اٹھاؤ تو ایک اور پتی ۔۔۔ مفہوم در مفہوم اوپر کا مفہوم ہٹاؤ تو نیچے ایک اور مفہوم ، اوپر سطحی نیچے کائناتی۔ اکثر لوگ بھی پتی کے مفہوم پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے پا لیا ۔ ہم نے پا لیا ۔۔۔

ممتاز مفتی کی کتاب ۔۔۔“ تلاش“ سے اقتباس

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here