ہوشیار خبردار

Date:


*خواتین و حضرات اگر آپ گاڑی ڈرائیور کر رہے ہیں اور خصوصاً رات کو کوئی پولیس اہلکار راستے میں آپکو روک کر کار کی ڈگی چیک کرانے کا مطالبہ کریں تو چوکنا رہئیے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے رہ کر ڈگی لاک کھولنے کی بجائے باہر آکر خود اپنے سامنے ڈگی کھلوا کر چیک کرائیں.* 


ہمارے ایک دوست نے بتایا کہ وہ گذشتہ رات کار پر اپنے کام سے واپس گھر جا رہے تھے کہ ایک مشہور سڑک کے موڑ پر انہیں دو پولیس والوں نے ناکے پر روکا اور نہایت اخلاق سے گاڑی کی ڈگی تلاشی دینے کے لئے کہا. وہ کہتے ہیں کہ میں نے گاڑی کے اندر سے ہی لیور دبا کر ڈگی لاک کھول دیا اور ابھی خود باہر آنے ہی لگا تھا کہ اہلکاروں نے ڈگی چیک کرکے بند کردی اور کہا کہ”ٹھیک ہے سر ok …  ok آپ پلیز جائیں” اور میں اپنے راستے چل دیا. لیکن مجھے محسوس ہوا کہ مجھے ذرا آگے جا کر ڈگی کھول کر دیکھنی چاہئیے کیونکہ پولیس والوں کی پھرتی مشکوک تھی.  میں نے اسی طرح کیا اور تھوڑا دور جا کر اپنی ڈگی کھولی تو مجھے اندر ایک سائیڈ پر سفید دانے دار پاؤڈر کا زیپر لفافہ ملا. میں فوراً سمجھ گیا کہ یہ ان پولیس والوں نے ہی مجھے پھنسانے کے لئے رکھا ہے تاکہ وہ مخبری کریں اور راستے کے کسی اگلے مقام پر موجود ان کے ساتھی اہلکار مجھے دوبارہ تلاشی کے لئے روک کر وہی مشکوک لفافہ “برآمد” کرسکیں اور منشیات وغیرہ کا کوئی کیس مجھ پر ڈال دیں. لہٰذا میں نے وہ لفافہ وہیں باہر اندھیرے میں پھینک دیا اور چل پڑا. توقع کے عین مطابق میری کار کو آگے ایک نسبتاً مصروف شاہراہ کے پولیس ناکہ پر روکا گیا اور مجھے کار تلاشی کے لئے باہر آنے کا کہا. میں نے فوراً گاڑی سے باہر آکر تلاشی دی اور محسوس کیا کہ گاڑی بار بار چیک کی گئی اور  بالآخر جانے کی اجازت دے دی. صورتحال کچھ ایسی تھی کہ نہ تو وہ لفافہ میں اپنے پاس بطور ثبوت کہیں رکھ سکتا تھا اور نہ ہی اس واقعہ کی رپورٹ کی جا سکتی تھی. پبلک کے مفاد میں آگاہی کے لئے یہ واقعہ شئیر کر رہا ہوں تاکہ کسی ممکنہ صورتحال میں بدعنوان “قانون کے محافظوں” کی دست برد سے شریف شہری خود کو بچا سکیں.

براہ مہربانی شئیر ضرور کیجئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بچوں کو اچھا شہری بنانے کے طریقے اور ضروری عادات

 بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بہت اہم...

امام الفقہاء امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس

  محمد بن ابراہیم الفقیہ سے روایت ہے ایک...

ملازم کی تنخواہ

*مسئلہ #72* *ملازم کی تنخواہ* سوال: ایک ملازم کو مالک نے مہینے...