back to top

کیا آپ پریشان ہیں ؟

کیا آپ سخت ذہنی اذیتوں میں گرفتار ہیں ؟

کیا آپ کسی تکلیف اور مصیبت میں مبتلا ہیں ؟

کیا آپ کے دل و دماغ پر پہاڑوں جیسے بوجھ پڑے ہوئے ہیں ؟

کیا آپ کسی دینی یا دنیاوی پریشانی میں گِھر چکے ہیں اور کوئی حل نظر نہیں آرہا ؟

کیا آپ کسی سخت بیماری میں مبتلا ہیں اور شفاء یابی نہیں ہو رہی ؟

کیا آپ کی بیوی اور اولاد نافرمان ہے اور ان کی وجہ سے آپ سخت ڈپریشن کا شکار ہیں ؟

کیا آپ اولاد سے محروم ہیں اور ہر قسمی علاج کے باوجود کچھ نہیں بن پا رہا ؟

کیا آپ اپنی اولاد کے رشتوں کے بارے میں پریشان ہیں ؟

کیا آپ کا شتکار ہیں اور بے وقت کی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے پریشان ہیں ؟

کیا آپ معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں ؟

کیا آپ رزق کی تنگی، بے برکتی اوربھوک و افلاس کا شکار تو نہیں ؟

اگر نہیں…تو دل سے کہیے !

’’ الحمدللہ ‘‘ اللہ کا شکر ادا کیجئے…اور بار بار اداء کیجئے…

لیکن اگر خدا نخواستہ ان حالات کا شکار ہیں… تو گھبرانے کی بالکل ضرروت نہیں… ان سب مسائل کا کافی شافی اور  مجرب ( authentic : اتھینٹک ) حل موجود ہے…

اور وہ ہے

. ’’ استغفار اور توبہ‘‘

حضور اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے :

’’ من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجا، ومن کل ھم فرجا، ورزقہ من حیث لایحتسب‘‘۔

’’جو شخص استغفار کو لازم پکڑے (یعنی استغفار کو اپنا ہمیشہ کامعمول بنالے ) اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر تنگی سے راستہ نکال لیںگے اور اس کی ہر فکر اور پریشانی کو دلی اطمینان سے بدل دیں گے اور ان طریقوں سے رزق دیں گے جہاں سے اس کا وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔

( ابوداؤد، ابن ماجہ، طبرانی، حاکم )

لیجئے ! نسخہ مل گیا…

مضبوطی سے تھام لیجئے اور آج ہی سے عمل شروع فرما دیجئے… یقین شرط ہے… کامل یقین کے بغیر کچھ ہاتھ نہیں آتا…

استغفار بہت ہی بابرکت اور فضیلت والا عمل ہے…

استغفار قرآن پاک کے موضوعات میں سے ایک اہم ترین موضوع ہے…

استغفار آقائے نامدار ﷺ کی محبوب سنت ہے۔

استغفار تمام انیباء، صدیقین، شہداء اور صالحین کا پسندیدہ عمل ہے…

استغفار بندوں کے لیے اللہ پاک کی امانوں میں سے ایک امان ہے…

استغفار گناہوں کو نیست و نابود کردینے والا بلڈوزر ہے۔

استغفار خیر و برکت کی کنجی ہے…

استغفار پریشانیوں کا حل ہے…

استغفار سے بے گمان رزق نصیب ہوتا ہے…

استغفار سے پاکیزہ مال ملتا ہے…

استغفار سے نرینہ اولاد نصیب ہوتی ہے…

استغفار سے رحمت والی بارشیں اترتی ہیں…

استغفار سے معاش کا نظام درست ہوتا ہے…

استغفار سے خاندانی نظام صالح بنیادوں پر استوار ہوتا ہے…

استغفار سے ماحولیاتی نظام کی اصلاح ہوجاتی ہے…

استغفار سے گناہ ختم ہوتے ہیں اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا نصیب ہوتی ہے… ارے!

استغفار و توبہ وہ دولت ہے جو انسان کو اللہ کا محبوب بنادیتی ہے۔

’’ان اللہ یحب التوابین‘‘

یہ جو کچھ استغفار کے بارے میں عرض کیا گیا…یہ لفاظی نہیں…حقیقت ہے حقیقت، بالکل سو فیصد حقیقت… اور ایسی حقیقت کہ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے پوری وضاحت کے ساتھ بیان فرمائی ہے۔

اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور نیکی کی توفیق دے۔

آپ بھی اس کو Sadqa e Jaarya / صدقہ جاریہ کی نیت سے شئیر کریں کہ شاید لوگوں کو آپکی وجہ سے نیکی کی توفیق ملے.

والدین کی ناراضگی ختم کرنے کے گُر

ایک عالم دین سے ایک نوجوان شخص نے شکایت کی کہ میرے والدین ادھیڑ عمر ھیں اور اکثر و بیشتر وہ مجھ سے خفا...

ایک با حجاب خاتون میٹرو میں سوار ہوئی

  ایک با حجاب خاتون میٹرو میں سوار ہوئی۔ دروازے سے گزرتے ہوئے اس کی چادر ایک جگہ اٹک گئی جس سے خاتون لڑکھڑائی۔ ایک خاتون...

Hadith: Kindness to animals

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

وہ ہم میں سے نہیں ہے

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو...

Hadith: blowing on hands

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn...

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ

ﺟﺐ میں ﺍﭘﻨﮯ استاد ( شیخ ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ...

بیوی کا عاشق

بیوی کا عاشق کسی جگہ ایک بوڑھی مگر سمجھدار...

قانون نمبر ننانوے

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا: یہ میرے نوکر...

Hadith: Teaching and Preaching Tip

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge Volumn 001, Book...

روح کا ناشتہ کیا ھے ؟

   شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی دامت برکاتھم  فرماتے ہیں  ایک مرتبہ میں اپنے پیرو مرشد...

متعلقہ مضامین

سبزی منڈی اور سوٹ

ننھی دکان میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو...

گولی مارنے کا دل کرتا ہے

ایک نیک شخص ہر روز راستے پہ چلتے ہوۓ لوگوں کو سلام کیا کرتا تھا، ایک آدمی روز اس کو جواب میں گالیاں دیتا تھالیکن...

پلاسٹک کی پلیٹ

پلاسٹک کی پلیٹ میرے کام کی ہے یہ اس آدمی کا قصہ ہے جس کے پاس مال و دولت اور اولاد کی کوئی کمی نہیں...

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...

ایک لومڑی اور اونٹ

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟ اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک. جیسے ہی...

میں ایک چھوٹی بچی کی طرح رو رہی تھی

*’روزہ کے ذریعہ میں نے خدا کو پالیا‘**امتہ اللہ ہادیہ (نومسلمہ کے ایمان افروزتاثرات)**مترجم: ٖڈاکٹر محمد کلیم محی الدین*مجھے احساس ہوا کہ میں جس...