عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کیلئے بننے سنورنے اور خوبصورت دکھنے کا اہتمام کرتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی اظہارِ محبت اور تعریف کو بیکار سمجھتے ہیں

عقلمند میاں بیوی اپنے رشتے کی بنیاد اللہ کی اطاعت اور اسکے متعین کردہ حقوق وفرائض پر رکھتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی اپنے رشتے کی بنیاد رسومات، گناہوں، اور، خواہشاتِ نفس پر رکھتے ہیں

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھی اور خیر خواہ ہوتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کے حریف اور مقابل ہوتے ہیں

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کی عزت اور احترام ہمیشہ قائم رکھتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے اور تذلیل کرتے ہیں

عقلمند میاں بیوی اپنے الفاظ، اعمال، اور جذبات کے ذریعے اکثر ایک دوسرے کی تعریف اور قدردانی کرتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی اظہارِ محبت اور تعریف کو بیکار سمجھتے ہیں

بیوقوف میاں بیوی ساری دنیا کیلئے سنورتے ہیں ایک دوسرے کیلئے نہیں

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے ہیں، ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں، ایک دوسرے کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی اپنے اختلافات دنیا کے سامنے ظاہر کرتے ہیں

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کی نرم گرم باتوں کو اگنور کرتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی چھوٹی چھوٹی باتوں پر رائی کا پہاڑ بنادیتے ہیں

عقلمند میاں بیوی اپنی انا کو چھوڑ کر معافی مانگنے میں پہل کرتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی انا پرستی میں گھر تباہ کرلیتے ہیں

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے پر ہر وقت اپنی مرضی مسلط نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کی پسند ناپسند کا احترام کرتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں رشتہ تباہ کرلیتے ہیں

عقلمند میاں بیوی اتحاد میں ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی بات بات پر جھگڑ کر تنہا رہ جاتے ہیں

عقلمند میاں بیوی ہر وقت اس فکر میں رہتے ہیں کہ کس طرح ایک دوسرے کو راحت پہنچائیں
بیوقوف میاں بیوی ہر وقت اس فکر میں رہتے ہیں کہ کس طرح دوسرے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرلیں

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کے ماں باپ کو اپنے ماں باپ اور انکی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کے ماں باپ کو بوجھ سمجھتے ہیں

عقلمند میاں بیوی تمام دنیا کے مقابلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں
بیوقوف میاں بیوی دوسروں کو ایک دوسرے پر ترجیح دیتے ہیں

عقلمند میاں بیوی ایسی زندگی گزارتے ہیں جو انکی اولاد کیلئے مثال ہو
بیوقوف میاں بیوی آپس کے جھگڑوں اور بدسلوکی سے اولاد کو بھی تباہی کے راستے پر ڈال دیتے ہیں

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *