back to top

جارج کی عمر ۵۰ سال سے کچھ زیادہ ہے۔ وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے
ساتھ واشنگٹن میں رہتا ہے۔ عید الاضحٰی قریب آ

 رہی تھی۔ جارج اور اسکے گھر والے ٹی وی، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر دیکھ رہے تھے کہ عید کس تاریخ کو ہو گی۔ بچے روز اسلامی ویب سائٹس پر چیک کر رہے تھے۔ سب کو عید کا بےصبری سے انتظار تھا۔

جیسے ہی ذوالحجہ شروع ہوا، ان لوگوں نے عید کی تیاریاں شروع کر دیں۔ گھر کے قریب ہی ایک فارم ہاؤس تھا۔ وہاں سے ایک بھیڑ خریدی، جسکے چناؤ میں انھوں نے تمام اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھا۔ بھیڑ کو گاڑی میں رکھا اور گھر کی راہ لی۔ بچوں کا خوشی کے مارے کوئی ٹھکانا نہ تھا۔ 

جارج کی بیوی، کیتھی نے گھر پہنچ کر اسکو بتایا کہ وہ اس بھیڑ کے تین حصے کریں گے۔ ایک حصہ غریبوں میں بانٹ دیں گے، ایک حصہ اپنے ہمسائیوں ڈیوڈ، لیزا، اور مارک کو بھیج دیں گے اور ایک حصہ اپنے استعمال کے لئے رکھیں گے۔ یہ تمام معلومات اسے اسلامی ویب سائٹس سے ملی تھیں۔ کتنے دن کے انتظار کے بعد عید کے دن آ ہی گیا۔ بچے خوشی خوشی صبح سویرے جاگے اور تیار ہو گئے۔ اب بھیڑ کو ذبح کرنے کامرحلہ آیا۔ انھیں قبلہ کی سمت کا نہیں پتہ تھا لیکن اندازاٴ مکہ کی طرف رخ کر کے جارج نے بھیڑ ذبح کر لی۔ 

کیتھی گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر رہی تھی کہ اچانک جارج کی نظر گھڑی پر پڑی۔ وہ کیتھی کی طرف منہ کر کے چلایا “ہم چرچ کے لئے لیٹ ہو گئے۔ آج سنڈے ہے اور چرچ جانا تھا۔” جارج ہر اتوار باقائدگی سے اپنے بیوی بچوں کیساتھ چرچ جاتا تھا لیکن آج عید کے کاموں کی وجہ سے چرچ کا ٹائم نکل گیا۔ یہاں تک بول کر ہادی چپ ہوگیا۔ ہال میں سب بہت غور سے اسکی بات سن رہے تھے۔ اسکے خاموش ہونے پر ایک بندہ بول اٹھا “آپ نے ہمیں کنفیوز کر دیا ہے۔ جارج مسلمان ہے یا کرسچن؟” 

ہادی نے جواب دیا: “جارج کرسچن ہے۔”یہ سن کر ہال میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ آخر ایک شخص کہنے لگا: “ہادی! وہ کرسچن کیسے ہوسکتا ہے؟ اگر وہ کرسچن ہوتا تو مسلمانوں کا تہوار اتنے جوش اور عقیدت سے کیوں مناتا؟ عید کی تاریخ کا خیال رکھنا، پیسہ خرچ کر کے بھیڑ خریدنا، اسے اسلامی طریقے پر ذبح کرنا؟” 

ہادی یہ سن کر مسکرایا اور بولا: میرے پیارے بھائیو! یہ کہانی آپکو اتنی ناقابل یقین کیوں لگ رہی ہے؟ آپکو یقین کیوں نہیں آ رھا کہ ایسی کرسچن فیملی موجود ہو سکتی ہے؟ کیا ہم مسلمانوں میں سے کبھی کوئی عبداللہ، کوئی خالد، کوئی خدیجہ، کوئی فاطمہ نہیں دیکھی جو کرسچن کے تہوار مناتے ہوں؟ اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو نیو ائیر، ویلنٹائن، ہالووین، برتھ ڈیز وغیرہ مناتے نہیں دیکھا؟ 

اگر وہ سب حیران کن نہیں تو یہ بات آپکو حیران کیوں کر رہی ہے کہ غیرمسلم ہمارے تہوار منائیں؟ جارج کا کرسچن ہو کر عید منانا ہمیں عجیب لگ رہا ہے لیکن مسلمان تمام غیراسلامی تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو کسی کو عجیب نہیں لگتا۔ بخدا! میں دس سال امریکہ میں رہا۔ کبھی کسی یہودی یا عیسائی کو مسلمانوں کا تہوار مناتے نہیں دیکھا، لیکن جب میں واپس اپنے مسلمان ملک آیا تو مسلمانوں کو انکے تہوار بیت جوش و خروش سے مناتے دیکھا۔ ہال میں سب خاموش تھے۔ ہادی کی بات ایک کڑوی سچائی تھی

مفتی صاحب میرے اک دوست کا نکاح ہوا ہے مگر کسی وجہ سے اندراج نہیں کروا سکا

مفتی صاحب میرے اک دوست کا نکاح ہوا ہے مگر کسی وجہ سے اندراج نہیں کروا سکا اور اسکے پپر بھی گم گے ہے...

2 دن سے وہ اپنی پلکیں نہیں جھپکا پا رہے تھے, نہ سو سکتے تھے

     ایک بزرگ جو مراقبہ کے زریعے لوگوں کے مسائل کی تشخیص اور علاج کرتے تھے, ان کے پاس ایک صاحب آۓ جن کو یہ...

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Hadith: Advices About Fasting

Sahih Al Bukhari - Book of Fasting Volumn 003,...

عورتوں کے بارے میں فتویٰ

وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ ۖ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا...

کمر درد – آیو ڈیکس

کمر کے درد سے سخت پریشان گپھار بھائی بیوی...

صحت مند جگر

  جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو غذا...

Hadith: Taking Bath on Friday

Sahih Al Bukhari - Book of Friday Prayer Volumn 002,...

Hadith: Easing Others

Sahih Al Bukhari - Book of Knowledge...

Hadith: Treating servants and colleagues

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

پیٹ سے اُدھار

ایک اللہ کا...

متعلقہ مضامین

میں تمہیں بڑی ھی کام میں آنے والی نصیحتیں کرونگی

​​ ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا.. چڑیا نے اس سے...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...

عبدالغفور جیسی موت

"عبدالغفور جیسی موت‘‘ جاوید چودھری وہ ہر ملنے والے سے صرف ایک ہی درخواست کرتے تھے ’’آپ میرے لیے دعا کریں میرا خاتمہ ایمان پر ہو‘‘...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے مکان کا وزٹ کیا اور ہمراہ ایک پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان...

Story – Be Thankful for the Simple Things

Be Thankful for the Simple Things·         Sheikh Salman al-OadahA man once approached a wise sage complaining of poverty....

بلی ، طوطا اور ﭨﺎﺋﯿﮟ ﭨﺎﺋﯿﮟ

 ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻃﻮﻃﺎ ﭘﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﺑﻠﯽ ﻃﻮﻃﮯ ﭘﺮ ﺟﮭﭙﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﻃﺎ ﺍﭨﮭﺎ...