back to top

– أحمد نے 5 کلومیٹر دوڑ 25 منٹ میں لگائی۔

– مصطفى نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ 35 منٹ دوڑ کر طے کیا۔

جسمانی لحاظ سے کون طاقتور اور تیز رفتار ٹھہرا؟

– *یقنی بات ہے احمد !*

– بہت خوب ..

*********************

– أحمد نے یہ دوڑ سٹیڈیم میں اور جوگنگ ٹریک پر لگائی تھی

اور مصطفى نے 5 کلومیٹر کی دوڑ ساحل سمندر پر اور ریت پر دوڑ کر لگائی تھی۔

اچھا۔۔۔ تو اب بتائیے: کون طاقتور اور تیز رفتار ٹھہرا؟

– شاید دونوں ایک جیسے ہوں۔

– *یہ بھی ٹھیک رہی* ..

*********************

أحمد کی عمر 23 سال ہے

اور مصطفى کی عمر 45 سال ہے۔

– اب اس طرح کون زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ٹھہرا؟

– مصطفى

*********************

– اچھا .. أحمد کا وزن 60 کلوگرام ہے

اور مصطفى کا وزن 85 کلوگرام ہے۔

احمد صحتمند اور تندرست جوان ہے ..

اور مصطفى جوڑوں کے درد کا مریض بھی ہے۔

احمد نے یہ فاصلہ دس بار کی پریکٹس کے بعد طے کیا ہے۔

جبکہ مصطفى نے یہ فاصلہ پہلی کوشش میں طے کیا ہے۔ ..

*اور اس طرح..*

جیسے جیسے ہم مصطفی کے بارے میں جانتے جا رہے ہیں اسے بہتر مانتے جا رہے ہیں۔

*********************

– کیا رائے ہے آپ کی، ہم نے پہلے ہی سوال میں احمد کو مصطفی سے بہتر اور اچھا کیوں مان لیا تھا؟

کیونکہ ہماری معلومات بالکل واجبی اور سطحی سی تھیں۔ .. ایسا ہے ناں؟

یہ تو پھر کھلا ظلم ہوا جب آپ بالکل سطحی سی معلومات کی بناء پر کسی شخص کا کسی دوسرے سے تقابل اور موازنہ کرنا شروع دیں۔

ہر شخص ایک مختلف ماحول سے آیا ہوا ہوتا ہے۔

اور جن چیزوں میں آپ کسی کا موازنہ کرتے ہیں وہ انہوں نے اپنی اپنی زندگی میں مختلف پائی ہوئی ہوتی ہیں۔

ہر ایک کا خاندانی پس منظر بھی مختلف ہوتا ہے۔

ہر شخص کی صلاحیتیں مختلف ہوتی ہیں۔

دیکھیئے: اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں کہ آپ اس بات پر بگڑنا شروع ہو جائیں کہ آپ کا ایک ہم عمر آپ سے زیادہ پا چکا ہے۔

ہو سکتا ہے اس دوڑ میں۔ زندگی نے آپ کو جو کچھ دیا ہے، آپ اس سے کہیں آگے ہوں اور وہ کئی چیزوں میں آپ سے بہت پیچھے ہو۔

کبھی بھی اپنے آپ کو مورد الزام نہ ٹھہرائیے کہ آپ ناکام انسان ہیں۔

اس لیئے کہ کوئی دوسرا آپ سے زیادہ نمبر لیکر کامیاب ہوا ہے، یا اسے ملازمت آپ سے بہتر مل گئی ہے، اس نے کار بھی خرید لی ہے، شادی بھی آپ سے پہلے کر چکا ہے، آئے روز اپنی تصویریں شائع کرتا رہتا ہے کہ وہ آج ملیشیا میں ہے اور آج سری لنکا میں۔

بخدا یہ ممکن ہے کہ آپ اس سے اس دوڑ میں بہت آگے ہوں۔

کیسے؟

ایک شخص نے اس دنیا میں جب قدم رکھا تو وہ یتیم تھا

اس کے خاندان کی کفالت اس کے کندھوں پر آن پڑی تھی۔

اس نے شادی کی تو عمر 30 سال ہو چکی تھی۔

جی: یہ انسان لاکھوں درجے زیادہ کامیاب ہے،

اس شخص کی نسبت جو اس دنیا میں سونے کا چمچ منہ میں لیکر پیدا ہوا، باپ کا سایہ سر پر تھا، شادی 22 سال کی عمر میں کر لی تھی۔

*********************

ایک آدمی اپنے شہر کی مقامی یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے۔ اپنا خرچہ بھی خود اٹھایا ہوا ہے۔

نوکری بھی کرتا ہے تاکہ اپنی فیسیں کما سکے،

یہ انتہائی کامیاب شخص ہے،

اس شخص کے مقابلے میں جو ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے،

اس کا ماموں بھی وہیں رہتا ہے، بالکل گھر جیسا ماحول،

اور خرچے فیسوں کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

*********************

دیکھیئے: یہ آپ کی انہتائی بھول، بدترین خیال،

گندی اور مجرمانہ سوچ ہو سکتی ہے کہ

آپ اپنے آپ کا اور اپنی زندگی کا موازنہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ کرنا شروع کردیں۔

ہاں: بس ایک ایسا موازنہ ہے جو انتہائی عادلانہ اور اچھا ہو سکتا ہے ،

آپ اپنا موازنہ بس اپنے ساتھ ہی کریں،

اپنے زمان و مکان کے ساتھ کریں،

پچھلے ہفتے سے کریں، پچھلے مہینے سے کریں، پچھلے سال سے کریں۔

کیا آپ بہتر ہو رہے ہیں؟

بہتری کی طرف جا رہے ہیں؟

یہ ہے صحیح سمت اور صحیح بات۔

یہ ہے عادلانہ موازنہ: جو آپ کو خوشگوار زندگی دے سکتا ہے۔

*********************

اللہ گواہ ہے بہت سارے لوگ کامیاب جا رہے ہوتے ہیں، اور انہوں نے کوئی حساب نہیں رکھا ہوا ہوتا کہ وہ کامیاب جا رہے ہیں۔ کیونکہ وہ ایسے موازنوں میں پڑتے ہی نہیں ہیں۔

کیونکہ انہوں نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ 35 منٹ میں کیا ہوتا ہے

جبکہ ماشاء اللہ احمد نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ 25 منٹ میں کیا ہوا ہوتا ہے۔

*********************

Relationship With Parents.

Never be disrespectful to parents. Do not say a harsh word to them. Even if parents are unjust, it...

What is the interval between the Suhur and the Adhan?

Narrated Anas (RA): Zaid bin Thabit (RA) said, "We took the Suhur with the Prophet (peace be upon him). Then he stood for the...

Hadith: Dying your Hair

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

Hazrat Luqman’s 10 Advices For His Son

Are we giving these advices to our sons and...

Hadith : Reward on your intentions

Sahih Al Bukhari - Book of Merits Of The...

Hadith: Two main blessings – Are you wasting them?

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah ...

The One Who Looks After An Orphan

Sahih al-Bukhari 5304 (Book 68, Hadith 53) #5082 - Caring...

فرانس کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے پاکستانی – عورت کے حقوق

فرانس کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے پاکستانی...

اپنے مال و دولت کو زکوٰة کے ذریعےبچاؤ اور اپنی بیماریوں کا علاج صدقہ کے ذریعےکرو

بسم الله الرحمن الرحيم السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته فرمان مصطفى صلی...

یہ بھی تو ہو سکتا ہے

اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہوسکتا ہے...

Hadith: Saying amin (ameen) during prayer

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

متعلقہ مضامین

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

لندن – چاکلیٹ خرید کر کھایا کرتا تھا

میں نے لندن میں بادنگٹن کے علاقے میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔ آمدورفت کیلئے روزانہ زیر زمین ٹرین استعمال کرتا تھا۔ میں جس اسٹیشن...

اگر تُو نے مجھے نہ بتایا تو سزا کے لئے تیار ھو جا

بادشاہ ایک درویش کے پاس گیا جو کسی خاص ورد میں مصروف تھا بادشاہ نے اس درویش سے اس ورد کی بابت دریافت کیا...

ایک شخص کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا ۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ...

کمپیٹیشن – آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ...

آج ایک شادی پر جانا ھوا

آج ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا...