قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ

kuch na seekhain
kuch na seekhain

*مسئلہ #023*

*قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ*

سوال:

قضا نمازیں کس طرح ادا کی جائیں؟

جواب:

قضا نمازوں کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بالغ ہونے کے بعد سے لے کر اب تک جتنی نمازیں چھوٹ گئی ہیں اُن کاحساب کریں، اور حساب ممکن نہ ہو تو غالب گمان کے مطابق ایک اندازہ اور تخمینہ لگالیں، اور اُسے کہیں لکھ کر رکھ لیں، اس کے بعد فوت شدہ نمازیں قضا کرنا شروع کردیں۔ اگر متعینہ طور پر قضا نماز کا دن اور وقت معلوم نہ ہو تو نیت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز میں مثلاً فجر کی قضا میں یوں نیت کریں: ”میں اپنی تمام فوت شدہ نمازوں میں جو پہلی فجر کی نماز ہے اُس کی قضا کرتا ہوں“۔  اسی طرح بقیہ نمازوں میں بھی نیت کریں۔ قضا صرف فرض نمازوں اور وتر کی ہوتی ہے۔

 آسانی کے لیے یوں کیا جاسکتا ہے کہ ہر وقتی نماز کے ساتھ ساتھ  فوت شدہ فرض نمازوں میں سے اسی وقت کی ایک نماز قضاءً پڑھتے جائیں ، اور جتنی قضا نمازیں پڑھتے جائیں اُنہیں لکھے ہوئے ریکارڈ (یہ چارٹ) میں سے کاٹتے جائیں، اِس سے ان شاء اللہ مہینہ میں ایک مہینہ کی اور سال میں ایک سال کی نمازیں بڑی آسانی کے ساتھ قضا ہوجائیں گی۔

mufti Dr Salman sb

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *