back to top

چلتے چلتے ایک جھونپڑی تک پہنچ گئے



حضرت عمر بن خطابؓ خلافت سنبھالنے کے بعد بیت المال میں آئے تو لوگوں سے پوچھا کہ :

” حضرت ابوبکر ؓ کیا، کیا کیا کرتے تھے، تو لوگوں نے  بتایا کہ :

” وہ نماز سے فارغ ہو کر کھانے کا تھوڑا سا سامان لے کر ایک طرف کو نکل جایا کرتے تھے …! “

آپ نے پوچھا کہ کہاں جاتے تھے :

” لوگوں نے بتایا ک یہ نہیں پتا بس اس طرف کو نکل جاتے تھے …! “

آپؓ نے کھانے کا سامان لیا اور اس  طرف کو نکل گے لوگوں  سے پوچھتے ہوئے کہ :

” حضرت ابوبکر ؓ کس جگہ جاتے تھے پتہ چلتے چلتے ایک جھونپڑی تک پہنچ گئے وہاں جا کر دیکھا کہ ایک بوڑھا  آدمی دونوں آنکھوں سے آندھا ہے اور اسکے منہ پر پھالکے بنے ہوئے ہیں اس نے جب کسی کے آنے کی آواز سنی تو بڑے  غصے میں بولا کہ پچھلے تین دن سے کہاں چلے گئے تھے تم …؟ “

آپؓ خاموش رہے اور اس کو کھانا کھلانا شروع کیا تو اس نے غصے سے کہا کہ :

” کیا بات ہے ایک تو تین دن بعد آئے ہو اور کھانا کھلانے کا طریقہ بھی بھول  گئے ہو …؟ “

آپؓ نے جب یہ  سنا تو رونے لگے اور اسے بتایا کہ :

” میں عمرؓ ہوں اور وہ جو آپ کو کھانا کھلاتے تھے، وہ مسلمانوں کے خلیفہ ابوبکر ؓ تھے، اور وہ وفات پا چکے ہیں …! “

جب اس بوڑھے نے یہ بات  سنی تو کھڑا ہو گیا اور کہا کہ :

” اے عمر ؓ مجھے کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیں۔ پچھلے  دو سال سے وہ آدمی روز میرے پاس آتا اور کھانا کھلاتا  رہا  ایک دن بھی اس نے مجھے نہیں بتایا کہ میں کون  ہوں …! “

میرے محترم و مکرم قارئین کرام ایسے اچھے اخلاق والے تھے وہ ابو بکر ؓ ۔اور  ایسے ہی اچھے اخلاق کا درس دیتا ہے ہمیں ہمارا یہ دین اسلام ۔

دعا ہے اللہ مجھ گناہ گار و سیاہ کار سمیت ہم سب مسلمانان عالم کو اچھے اخلاق  پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے …

آمین یا رب العالمین

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

یہاں مچھلیاں پکڑنا منع ہے

ایک آدمی فش فارم میں کانٹا لگا کر بیٹھا...

ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے...

نماز نیند سے کیوں بہتر ہے؟

نماز نیند سے کیوں بہتر ہے؟ کیونکہ نیند دعوتِ نفس...

Why charity is important

In today's materialistic society, charity is often...

کسی کا پردہ فاش نہ کریں

ایک مصری عالم کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی...

گالی ‏اور ‏وضو

کیا گالی دینے سے وضو جاتا رہتا ہے یا...

Hadith: dua for bowing and prostrations

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے