back to top

مدد کا طریقہ

ایک بجلی کے کھمبے پر ایک کاغذ چپکا دیکھ کر میں قریب چلا گیا اور اسپر لکھی تحریر پڑھنے لگا ،لکھا تھا 

برائے کرم ضرور پڑھیں

اس راستے پر کل میرا 50 روپیہ کا نوٹ کھو گیا ہے ، مجھے ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا جسے بھی ملے برائے کرم پہنچا دے نوازش ہوگی !!!

ایڈریس:- ۔۔۔۔******۔۔۔۔*****۔۔۔

۔۔۔۔****۔۔۔۔****۔۔۔۔****۔۔۔۔****

یہ پڑھنے کے بعد اس پتہ پر جانے کا ارادہ کیا اور اس گلی میں اس مکان کے دروازے پر آواز لگائی    ایک ضعیفہ لاٹھی ٹیکتی ہوئی باہر آئی ، پوچھنے پر معلوم ہوا بڑی بی اکیلے رہتی ہیں اور کم دکھائی دیتا ہے ،

میں نے کہا ” ماں جی آپ کا پچاس کا نوٹ مجھے ملا ہے اسے دینے آیا ہوں ۔

یہ سن کر بڑھیا رونے لگی !

بیٹا  ! ابھی تک قریب قریب    50 لوگ مجھے پچاس کا نوٹ دے گئے ہیں !     میں ان پڑھ ہوں ٹھیک سے دکھائی بھی نہیں دیتا ، پتا نہیں کون میری اس حالت کو دیکھ کر میری مدد کرنے کے لئے لکھ کر چلا گیا !

بہت اصرار کرنے پر مائی نے پیسے تو رکھ لئے لیکن ایک درخواست کی کہ بیٹا وہ میں نے نہیں لکھا کسی نے میری مدد کی خاطر لکھ دیا ہے جاتے ہوئے اسے پھاڑ  کر پھنک دینا بیٹا !!

میں نے ہاں کہہ کر ٹال تو دیا لیکن میرے ضمیر نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ان سبھی لوگوں سے بڑھیا نے وہ کاغذ پھاڑنے کے لئے کہا ہوگا مگر کسی نے نہیں پھاڑا ۔

زندگی میں ہم کتنے  صحیح ہیں کتنے غلط یہ صرف دو  ہی جانتے ہیں ایک  ” خدا ” دوسرا  ہمارا ” ضمیر ” ،

میرا دل اس شخص کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ وہ شخص کتنا مخلص ہوگا جس نے بڑھیا کی مدد کا یہ طریقہ تلاش کیا ، ضرورت مندوں کی امداد کے کئی طریقے ہیں میں نےاس شخص کو دل سے دعائیں دی کہ کسی کی مدد کرنے کے کتنے طریقے ہیں صرف مدد کرنے کی تیاری ہونی چاہیئے!                      ( منقول)

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

معاشرتی ذمہ داری – 29 خود احتسابی سوالات

 ایک اچھے انسان کی حیثیت سے، ہمیں اپنی معاشرتی...

ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ

ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮ ﺍﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ...

Islamic Article: Cleaning the Inner You

By Junaid Tahir  While reading...

سارے تعلقات پر اللہ تعالیٰ کے تعلق کو غالب رکھو

سورہ المزّمّل آیت نمبر 8 وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ...

پچاس لاکھ یا تیس لاکھ

پراپرٹی ڈیلر نے اشتہار پڑھا "مکان براۓ فروخت" اس نے...

باغ کا مالک اور کبوتر

 دوسروں پر بھروسہ کرنا  ابو مطیع اللہ حنفی  کسی باغ میں...

Hadith: The Prophet’s PBUH way of treating

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine Volumn...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے