ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:

بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا-

ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها- جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سؤال کیا:

آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے?

ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:

جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗

دوسرے شاگرد نے  شرمندگی سے جواب دیا:

جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی❗

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:

جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗

اسی طرح ایک اور بچہ نے جواب دیا:

جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗

اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا:

جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے❗

تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے-

لیکن❗

میں سوچوں میں ڈوب گیا

کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟

آیا میں مرگیا ہوں؟

نہیں تو!

کیا مجهے نماز پڑهنا نہیں آتی؟

آتی ہے.

آیا میں  مسلمان نہیں ہوں ؟ الحمداللّٰه كہ ہوں

کیا میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتا؟

ڈرتا ہوں

آیا مگر میں کافر ہوں ؟ نعوذباللّٰه

پهر میں کیوں  نماز نہیں پڑهتا؟

میں اپنے آپ سے کہنےلگا:

اگر قبر کی پہلی رات مجهسے سوال کیا گیا كہ:

تم زنده تهے.

نماز بهی آتی تهی.

مسلمان بهی تهے.

اللہ سے ڈرتے بهی تهے.

پهر بهی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی ⁉

میرے پاس کیا جواب ہے…کیا کہونگا میں آخر؟  

جهرجهری آگئ مجهے, اور اسی دن مصمم ارادہ کرلیا کہ اب کبهی نماز ترک نہیں کرونگا.

صرف ایک  مصصم و سنجیدہ ارادہ کی ضرورت ہے آپ بهی اس بارے میں ضرور سوچئےگا-

اگر آپ کو بهی سوچنے پر مجبور کردیا تو مہربانی فرماکر آگے بهیجیں- شاید کسی بے نمازی کی طرف رحمت کا در کهل جائے!

نماز دین کا ستون ہے

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *