ان ڈاکٹروں کے نام جو حرام کماتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں

ایک پیغام ان ڈاکٹروں کے نام جو حرام کماتے ہیں اور حرام کھاتے ہیں

یہ خیانت ہے کہ
ڈاکٹر اپنے مریض کو صرف ان کمپنیوں کی دوائیں لکھ کر کے دے جو کمپنیاں اسے کمیشن، تحفے تحائف، کانفرنسوں میں شرکت کی دعوت اور تفریحی سیر و سیاحت جیسی مراعات فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ مارکیٹ میں دوسری کمپنیوں کی وہی دوائیں اس سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی خیانت ہے کہ
ڈاکٹر اپنے مریض کو مختلف چیک اپ اور X-ray ایکسرے کے لئے مہنگے ترین لبارٹریز laboratories کی طرف ریفر کریں، محض اس بنیاد پر کہ اسے ان لیبارٹریز کے علاوہ اور دوسروں پر بھروسہ نہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا ان laboratories کے ساتھ کچھ پرسنٹ کمیشن پر اتفاق/ ایگریمنٹ ہوتا ہے۔

▪اس سے بھی زیادہ گھناؤنا عمل یہ ہے کہ یہی کچھ کمیشن حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹر مریضوں کو ایسے چیک اپ اور ایکسرے لکھ کر کے دیتے ہیں جن کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔

یہ بھی خیانت ہے کہ
ڈاکٹر محض پیسہ کمانے کے لئے حاملہ عورت کو آپریشن کے ذریعے ولادت delivery پر مجبور کرے حالانکہ نارمل ڈلیوری کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی خیانت ہے کہ
ڈاکٹر مریضوں کا آپریشن جنرل ہاسپٹل میں نہ کرکے اپنے پرائیویٹ اسپتال میں کرے اور آپریشن کے لیے اتنے پیسوں کا مطالبہ کرے جس سے مریض کے گھر والوں کی کمر ہی ٹوٹ جائے یہاں تک کہ قرض لینے یا اپنے پاس موجود قیمتی چیزوں کو اونے پونے داموں پر  فروخت کرنے کی نوبت آجاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ بسا اوقات اتنے پیسے اکٹھا کرنے کے لئے ذلت و رسوائی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی خیانت ہے کہ
ڈاکٹر مریض سے نومولود بچے کو اضافی نگہداشت میں رکھنے کا مطالبہ کرے حالانکہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں لیکن یہ سب کچھ محض پیسے کمانے کے لیے۔

یہ بھی خیانت کہ
ایمبولینس ڈرائیو مریض کو اس ہاسپٹل میں لے جائے جہاں اسے ہر مریض کے بدلے کچھ کمیشن ملتے ہوں ہو حالانکہ وہاں دوسرے اس سے سستے اور اچھے ہاسپٹل موجود ہیں۔

خیانت یہ بھی ہے کہ
مریض سے پیسے چوسنے کے لیے اس کو ایسے ہاسپٹل میں ایڈمٹ کر لیا جائے جہاں اس کی بیماری کے علاج کے لئے مناسب سہولیات موجود نہ ہوں

اور اخیر میں یہ کہہ کر ڈسچارج کر دیا جائے:

بھائی ہمیں افسوس ہے کہ مریض کی حالت اب بہت نازک ہوگئی ہے اور اس کو کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہے حالانکہ یہ بات انہیں شروع ہی سے معلوم ہوتی ہے۔

اور یہ بھی خیانت کی ایک شکل ہے کہ
اگر مریض کو کہیں دوسرے ہاسپٹل میں ریفر کرنے کی ضرورت ہو تو اسے مہنگے ترین ایمبولینس کے ذریعے ریفر کیا جائے۔

یہ چند مثالیں ہیں ورنہ خیانت اور حرام کمائی کی اور بھی دوسری صورتیں اور شکلیں رائج ہیں جن سے مریض جھوجھ رہے ہیں

⁉سوال یہ ہے کہ کیا ہم ڈاکٹری اس لیے پڑھتے ہیں کہ مریضوں کی خدمت کریں یا ان کے لئے وبال جان اور مصیبت کا سامان بنیں ۔

良ڈاکٹرز حضرات!

طب ایک بلند مقام پیغام اور انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے ایک بہترین پیشہ کا نام ہے جس کے اپنے اصول و ضوابط اور عہد و پیمان ہیں جسے ڈاکٹروں کو اپنی جیبوں میں نہیں بلکہ اپنے دلوں میں لے کر کے چلنا چاہیے۔

زندہ ضمیروں کے مالک اور انسانیت نواز ان ڈاکٹروں کو بہت بہت سلام ہو خواہ کہیں بھی ہوں۔

وہ جس تعریف اور شکریہ کے مستحق ہیں ہم ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ یقینا وہ ضرور اس دنیا کے مال و دولت سے کہیں زیادہ اپنے رب کے پاس عظیم اجر و ثواب کے مستحق ہوں گے۔

واضح رہے کہ انسان کا اپنا ضمیر سب سے بڑا نگراں ہیں۔

اس لیے اپنے ضمیر کو ٹٹولو کہ یہی اللہ رب العالمین کے نزدیک نیک اعمال کی قبولیت کا ذریعہ ہے۔

یہ میرا پیغام میرے اپنے ملک کے تمام ڈاکٹروں کی انسانی ضمیر کے لیے ہے

کیونکہ ڈاکٹروں کی انھیں خیانتوں اور منفی رویوں کی وجہ سے بہت سے بیچارے باشندگانِ وطن غربت و افلاس کے شکار ہو گئے اور بہت سارے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ
آپ اس پیغام کو عام کریں تاکہ یہ پیغام تمام ڈاکٹروں، دوا کی تمام تجارتی کمپنیوں، پرائیویٹ ہاسپٹل کے مالکان اور دیگر laboratories  کے ذمہ داران تک پہنچ سکے۔

ڈاکٹر اعجاز انجم
مدر اینڈ چائلڈ انٹر نیشنل ہسپیٹل
میرپور آزاد کشمیر
                    

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *