back to top

جنازے کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے سب لوگ کلمہ پڑھ رہے تھے جنازہ گاہ ابھی کچھ فاصلے پر تھی۔ تبھی مجھے اپنے ساتھ چلتے ہوئے شخص کی دھیمی مگر صاف آواز سنائی دی۔

“یا اللہ! اسے بے حساب اجر دینا۔ اللہ، اسے بے حساب اجر دینا “

وہ بار بار یہی بات دہرا رہا تھا۔ تدفین کے بعد میں نے اس سے پوچھا 

 “مرحوم کا آپ کے ساتھ کیا رشتہ تھا”

بولا، کچھ بھی نہیں۔ وہ میرا کوئی بھی نہیں تھا۔

مطلب! میں تھوڑا حیران ہوا۔ کہنے لگا۔

“میں بہت غریب آدمی ہوں صاحب! کچھ عرصہ پہلے میری بیوی شدید بیمار ہوگئی۔ اس کے آپریشن کے لئے لمبی چوڑی رقم کی ضرورت تھی، جو میرے بس سے باہر تھی۔ ہر طرف سے مایوس ہو کر گاوں کے چوہدری سے اس شرط پر قرض لیا کہ اگر ایک سال کے اندر ادا نہ کر سکا تو وہ اس میں سود کی رقم بھی شامل کرلے گا۔ اس وقت میں، دکھ اور غم سے نڈھال تھا اور ضرورتمند بھی۔ اس لئے مان گیا۔ لیکن جلد ہی احسا س ہو گیا کہ اتنی بڑی رقم تو میں کئی سالوں تک ادا نہیں کر سکوں گا۔ یہی دکھ اور غم لئے مسجد میں بیٹھا اللہ سے فریاد کر رہا تھا۔ رو رو کر اس سے وسیلہ مانگ رہا تھا کہ وہ میری مشکل آسان فرما دے۔ 

یہ مرحوم قریب ہی بیٹھا نماز پڑھ رہا تھا۔ اس نے شائد میری آہ وزاری سن لی، پاس آکر بولا,

میں ذیادہ امیر تو نہیں ہوں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ کی رضا کی خاطر تمہارا قرض اتارنے میں تمہاری مدد کرونگا۔ اور پھر اس نے واقعی اپنا وعدہ پورا کیا۔ 

اللہ کا فرمان ہے صاحب! کہ کسی کے قرض کا بوجھ اتارنے والے کو  ثواب ملے گا۔ تو میں اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ اسے بغیر گنے، بے حساب اجر عطا فرمائے۔ جس نے اللہ کی رضاکی خاطر میری مدد کی۔ تو کیا میں اس کے لئے بہترین اجر کی دعا نہ کروں، “

وہ تو اللہ ہے صاحب! سب کچھ کر سکتا ہے۔ 

اور میں سوچ رہا تھا، دوسروں کو نفع دینے والے خود کب گھاٹے میں رہتے ہیں ۔ چراغ سے چراغ یونہی جلتے ہیں۔

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

Searching for Happiness?

Happiness is the only goal on earth...

Great Reward In Visiting Sick People

It was narrated that ‘Aishah (RA) said: “When the...

Hadith:Sneeze

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

Hadith: These Earnings Are Forbidden (Haraam)

Sahih Al Bukhari - Book of Medicine...

یہ شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ہر وقت ساتھ لگا رہتا ہے ۔کیا کروں ؟

‏بابا جی یہ شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ہر وقت ساتھ...

Hadith: Best Talk, Best Way and Worst Matter

Bismillah Walhamdulillah Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah As-Salaam Alaikum...

متعلقہ مضامین

لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب...

میرا پاجامہ

*عید کاپاجامہ.......* اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو، کرتہ  پاجامہ آ ھی گیا    چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک...

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد

اکیلی لڑکی، مدرسےکاطالب علم اور مسجد ۔   نواب کی خوبرو لڑکی فسادات کے دوران ایک مسجد میں پناه لینے داخل هوئی تو دیکها ایک نوجوان...

Story – Young Man Crying On Road

One day, Malik bin Dinar (rahimaullah) was passing by a place when he noticed a young man wearing old clothes and crying by the...

جنازہ

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص...