back to top

سرخ اونٹ سے بہتر ہے

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے دن فرمایا کہ کل میں یہ جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جس کے ہاتھوں اللہ تعالی خیبر فتح فرمائیں گے-وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم بھی اس سے محبت کرتے ہیں-

حضرت سہل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے ساری رات اس فکر میں گزار دی کہ دیکھیں جھنڈا صبح کس کو ملتا ہے-صبح ہوتے ہی سب حضور صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوۓ اور ہر ایک کی تمنا تھی کہ جھنڈا اس کو ملے- آپ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا کہ علی بن طالب رضی اللہ عنہ کہاں ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم ان کی آنکھیں دکھ رہی ہیں . حضرت سہل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ضلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے آدمی بھیج کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلایا – وہ آۓ تو ان کی آنکھوں پر حضور صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے دم فرمایا اور ان کے لیۓ دعا فرمائ وہ ایسے صحت یاب ہو گۓ کہ جیسے کوئ تکلیف ہی نہ تھی اور ان کو جھنڈا دیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم! کیا میں ان سے اس لیۓ لڑوں تاکہ وہ ہمارے جیسے ہو جائیں؟

آپ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اطمنان سے چلتے رہو یہاں تک کہ ان کے میدان میں پہنچ جاؤ ، پھر ان کو اسلام کی دعوت دو اور اللہ تعالی کے جو حق ان پر واجب ہیں ان کو بتاؤ ! اللہ کی قسم ! تمہارے ذریعہ سے اللہ تعالی ایک آدمی کو ہدایت دے دیں یہ تمہارے لیۓ سرخ اونٹ سے ذیادہ بہتر ہے :-

جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کے دین کا کام کرتے ہیں اور کوئ ان کی وجہ سے ہدایت پا جاۓ تو سرخ اونٹوں سے ذیادہ بہتر ہے….اللہ سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ —

آمین

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

Hadith: Are You A Faithful Beleiver

Sahih Al Bukhari - Book of Prayers (Salat) ...

5 Parenting Lessons from Surah Yusuf

           Are you a Muslim...

Hadith: dua for bowing and prostrations

Sahih Al Bukhari - Book of Characteristics Of Prayer...

Gheebat – When it is allowed and when not?

Prophet Muhammad (s) once said to Imam 'Ali ('a):...

آپ میری کونسی ضرورت پوری کر سکتے ہیں

 خلیفہ عبدالملک بن مروان بیت اللہ کا طواف کر رھا...

متعلقہ مضامین

مقبول زمرے