*مسئلہ #011*
*(انجانے میں نمازی کے سامنے سے گزرنا)*
*(نمازی کے بلکل سامنے بیٹھے ہوئے شخص کا اٹھ کر جانا)*
سوال:
اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور دوسرا کوئی اس کے آگے سے انجانے میں گزر جائے تو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟ اور کیا آگے سے نکلنے والے کو گناہ ہوتا ہے؟
جواب:
نمازی کے آگے سے گزرنا گناہ ہے مگر اس سے نماز نہیں ٹوٹتی اور اگر کوئی بے خیالی میں گزر گیا تو معذور ہے۔ البتہ احتیاط لازمی کرنی چاہیئے جو کے اکثر لوگ آجکل (خاص طور پر مساجد میں) نہیں کرتے۔
سوال:
نماز پڑھتے ہوئے شخص کے سامنے سے کتنا فاصلہ رکھ کر گزرا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص نماز سے فارغ ہوتا ہے اور اس کی پچھلی صف میں ٹھیک اس کے پیچھے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہے تو کیا وہ شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جا سکتا ہے؟ اور اگر نہیں جا سکتا تو یہ پابندی کتنی صفوں تک برقرار رہتی ہے؟
جواب:
اگر کوئی شخص میدان میں یہ بڑی مسجد میں نماز پڑھ رہا ہو تو دو، تین صفوں کی جگہ چھوڑ کر اس کے آگے سے گزرنے کی *گنجائش* ہے اور چھوٹی مسجد میں مطلقاً گنجائش نہیں.
*جو شخص نمازی کے بلکل سامنے بیٹھا ہو، اس کو اٹھ کر جانے کی اجازت ہے۔*
By Mufti Dr Salman Sb