back to top

٭ایک شخص کا کہنا ہے :

٭میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتی ساتھ ہی میرے لئے دعا بھی کرتی جاتی اور

کہتی :

نماز پڑھو اللہ تمہیں عزت دیں۔

اللہ تمہیں نماز کی حلاوت نصیب کریں،

اللہ تمہیں توفیق دیں۔

اسی لئے بچپن سے ہی میرے اندر نماز کی محبت پیدا ہو گئی، مجھے نماز پڑھنا اچھا لگنے لگا ، اور میں اپنی ماں کی اپنے لئے دعائیں سننے کے لئے نماز کا انتظار کرتا رہتا۔

میں اپنی ماں کو دیکھتا تھا کہ وہ ہر نماز کے بعد اللہ سے دعا مانگتی :

اے اللہ ! میرے بیٹے کو نماز سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل فرما،

اے اللہ! نماز کو میرے بیٹے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے۔

وہ اسی طرح دعائیں مانگتی رہی ۔ اور جب میں بڑا ہو گیا تو میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات وہی ہوتے تھے جب میں اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوتا تھا۔ مجھے نماز سے بہت محبت تھی۔

اپنے بچوں سے صرف ایک لفظ ” نماز پڑھو ” یہ کہنا کافی نہیں ہوتا ، بلکہ انکو ساتھ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ نماز کیوں پڑھی جائے ، نماز پڑھنے سے کیا ہوگا ؟

جیسے قرآن پاک میں اللہ تعالی نے جب حضرت آدم و حواء علیہما السلام سے یہ فرمایا کہ اس درخت کے قریب نہ جانا تو ساتھ اسکی وجہ بھی بیان کی۔

قال اللہ تبارک و تعالی :

{{لاَ تَقرَبا هذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكونَا مِنَ الظَّالِمِين}}

اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم دونوں ظالموں میں سے ہو جائو گے۔

جب بھی اپنے بچوں کو کسی کام کا حکم کریں ساتھ اسکی وجہ بھی بتائیں جیسے نماز پڑھنے سے اللہ راضی ہوتے ہیں ۔

تم بھی نماز پڑھو تاکہ اللہ تم سے راضی ہو جائیں۔

اور خشوع و خضوع سے نماز پڑھو کیونکہ اللہ ایسی نماز قبول کرتے ہیں۔

اور اسی طرح وضو اچھی طرح کرو تاکہ تمہارے سارے گناہ جھڑ جائیں۔

ہمیشہ مسکرا کر اپنے بچے کو اپنے ساتھ نماز کے لئے بلائیں ۔

ایک منظر جو میں آج تک نہیں بھولا:

میرے والد جب بھی نماز کا وقت آتا وضو کرنے کے لئے اپنی آستین اوپر چڑھاتے ہوئے ہمارے پاس سے گزرتے اور فرماتے :

“مومن اور کافر کے درمیان فرق نماز سے ہے” ۔

یہی وجہ ہے کہ نماز میری زندگی کا ایک ایسا جزو بن گیا جس کے بغیر میری زندگی ممکن ہی نہیں ۔

” رَبِّي اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصّلاةِ وَ مِن ذُرِّيَّتِي “

ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے

ام عثمان مظہر تربیت کی عمر Teen age سے پہلے پہلے ہے تو پھر ماروی تو اب آٹھ سال کی ہو رہی ہے ۔۔۔ تو...

مکھی ‏کی ‏مثال

22. Al-Hajj - Verse (73-76) يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ...

Ruling from The Guidance

Forgiving Your Servent

اس ہفتے کے ٹاپ 5 موضوعات

میں مسجد سے بات کر رہا تھا

ایک شخص نے یوں قصہ سنایا...

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے...

دعا – ‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

‎اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ...

چھوٹے چھوٹے واقعات – بہترین سبق

امام احمدبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے...

کرایہ دار اور انکی فیملی

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے...

متعلقہ مضامین

ایک ایک میٹر لمبا چمچ

ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟ حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا...

بھیک کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی

دو نوعمر بچوں کو بازار بھیجا ۔ ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے  اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے...

میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی

. میری شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی، میرے سسر دو بڑی ٹیکسٹائل ملز کے مالک تھے، دولت کی ریل پیل تھی، دنیا کی...

ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی

 ایک گھر کے موبائل نمبر پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر میں ایک عورت نے موبائل کو رسیو کیا تو آگے...

اپنا مسئلہ رکھ اپنے پاس۔ مجھے پیسے دے۔

ایک استاد تھا وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ یہ دین بڑا قیمتی ہے۔ ایک روز ایک طالب علم کا جوتا...

نیکی پلٹ کر آتی ہے

ملک صاحب ابھی چند دن پہلے لندن سے اپنے جگر کی پیوند کاری کروانے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں. خدا نے ان کو...